بھارت ایکسپریس۔
Delhi-NCR School Bomb Threat: دہلی-این سی آرکے تقریباً 100 اسکولوں میں بم ہونے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ای-میل کے ذریعہ بھیجی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگوں کوعمارتوں میں دفن کردیں گے۔ وہیں، اس دھمکی کوجس ای میل کے ذریعہ بھیجا گیا ہے، اس کا سروربیرون ملک میں موجود ہونے کی جانکاری سامنے آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ ای-میل روس کے سرورسے بھیجا گیا ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرونے کمارسکسینہ نے کہا ہے کہ ملزمین کو بخشا نہیں جائے گا۔ فی الحال اسکولوں کے باہرپولیس تعینات ہے۔
جانچ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ ای-میل بھیجنے کے لئے جس آئی پی ایڈریس کا استعمال ہوا ہے، اس کا سرور بیرون ملک (روس) میں موجود ہے۔ کل ملاکر 97 اسکولوں کو ملی دھمکی کے معاملے میں نوئیڈا، غازی آباد، دہلی پولیس کوآرڈیشنل کے ساتھ تفتیش کررہی ہے۔ اس بات کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ ای میل بھیجنے کے لئے ایک ہی آئی پی ایڈریس کا استعمال کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس اس معاملے میں ہر پہلو سے جانچ کررہی ہے۔ جوانوں کواسکولوں کے باہرتعینات کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ سے نمٹا جاسکے۔
کن اسکولوں کو ملے دھمکی آمیز ای-میل
ڈی پی ایس، دوارکا، ڈی پی ایس، وسنت کنج، ڈی اے وی، جنوب-مغرب دہلی، ڈی پی ایس، نوئیڈا، ڈی پی ایس، گریٹرنوئیڈا نالج پارک، سنسکرتی اسکول، ایمیٹی اسکول، پشپ وہار، مدرمیری اسکول، میوروہار، فادراینگل، نوئیڈا، سچدیوا گلوبل اسکول، پرونڈیس اسکول، دوارکا، پروڈینس اسکول، اشوک وہار، ایسٹرپبلک اسکول، گریٹرنوئیڈا ویسٹ۔ وغیرہ میں دھمکی آمیزای-میل بھیجے گئے۔
انٹرپول کی لی جا رہی ہے مدد
وہیں، ایجنسیوں کواس بات کا بھی خدشہ ہے کہ اسکولوں کو دھمکی آمیزای میل بھیجنے میں کسی ایک شخص کا نہیں، بلکہ کسی تنظیم کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ اس سازش کے تاربیرون ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ای-میل روس سے بھیجا گیا تھا۔ سازش کے تحت آج کا دن اور وقت متعین کیا گیا تھا۔ اس کے پیچھے دلیل ہے کہ سبھی اسکولوں کوایک ساتھ اورایک وقت پرتقریباً تقریباً ایک جیسا ای میل ملا۔ آئی پی ایڈریس روس میں موجود ایک ہی سرورکا نکلا۔ سازش کی تہہ تک جانے کے لئے انٹرپول کی مدد لی جا رہی ہے۔
پولیس کمشنرسے مانگی گئی تفصیلی رپورٹ
وہیں، بم کال پردہلی کے لیفٹیننٹ گورنرونے کمارسکسینہ نے دہلی پولیس کمشنرسے اس پرتفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ٹوئٹ کرکے کہا، “پولیس کمشنرسے بات کی اور دہلی-این سی آرکے اسکولوں میں بم کی دھمکی پر تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ دہلی پولیس کواسکول احاطے میں تلاشی لینے، قصورواروں کی پہچان کرنے اور یہ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا کہ معاملے میں کسی طرح کی کوئی چوک نہ ہو۔”
ایل جی نے سرپرستوں سے کی یہ بڑی اپیل
لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے سرپرستوں سے گزارش کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اورتعاون کریں۔ انہوں نے کہا، “میں سرپرستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ گھبرائیں نہیں اوراسکولوں اوربچوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔ شرپسندوں اور قصور واروں کوبخشا نہیں جائے گا۔” فی الحال جن اسکولوں کودھمکی آمیزای میل ملے ہیں، ان کے باہردہلی فائربریگیڈ کی گاڑیاں کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
وزارت داخلہ اور پولیس نے محتاط رکھنے کی اپیل کی
مرکزی وزارت داخلہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا، “گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فرضی ای-میل تھا۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق، ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔” دہلی پولیس نے کہا، “دہلی کے کچھ اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میل ملے ہیں۔ پولیس نے پروٹوکول کے تحت ایسے سبھی اسکولوں کی گہرائی سے جانچ کی ہے۔ کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ملا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ای میل فرضی ہیں۔ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گھبرائیں نہیں اورامن وامان بنائے رکھیں۔” افسران نے بتایا کہ سبھی اسکولوں کو خالی کرالیا گیا ہے اور مقامی پولیس کوای-میل کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ بم کا پتہ لگانے والی ٹیم، بم مخالف دستہ اوردہلی فائربریگیڈ کے افسران فوراً دہلی کے اسکولوں میں پہنچ گئے ہیں۔
اسکولوں کو ملی دھمکی میں کیا کہا گیا؟
دہلی-این سی آرکے جن اسکولوں کودھمکی آمیزای-میل ملے ہیں، اس میں کہا گیا ہے، “ہمارے ہاتھوں میں جولوہا ہے، وہ ہمارے دل سے جڑا ہوا ہے۔ ہم اسے ہوا کے ذریعہ بھیج کرتمہیں اڑا دیں گے۔ ہم تمہیں پھاڑدیں گے اورآگ کی لپٹوں میں جلائیں گے۔ ہم تمہاری عمارتوں کو دفن کردیں گے۔ ہم عمارتوں کی چھتوں کو اڑا دیں گے۔ ہم انہیں توڑدیں گے اوراس کے اندردفن کردیں گے۔ ہم تم لوگوں کے پیروں کے نیچے سے زمین کھسکا دیں گے اورآگ میں لے جائیں گے، جو تمہارا آخری ٹھکانہ ہوگا۔”
بھارت ایکسپریس۔
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…