ہولی کے دن میٹرو مسافروں کے لئے یہ خبر جاننا ضروری ہے۔
نئی دہلی— دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ دیوالی کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کے اوقات میں عارضی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ دیوالی سے ایک دن پہلے میٹرو سروسز معمول سے پہلے شروع ہوں گی، جبکہ دیوالی کے دن رات میں ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جائیں گی۔
دیوالی سے ایک دن پہلے صبح 6 بجے سے شروع ہو گی سروس
اعلان کے مطابق دیوالی سے ایک دن پہلے یعنی اتوار 19 اکتوبر کو پنک، میجینٹا اور گرے لائن پر میٹرو سروسز صبح 6 بجے سے شروع ہوں گی جو عام طور پر اتوار کے روز 7 بجے شروع ہوتی ہیں۔ یہ فیصلہ مسافروں کی متوقع تعداد میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
دیوالی کے دن رات 10 بجے تک آخری ٹرین
دیوالی کے دن پیر 20 اکتوبر کو تمام ٹرمنل اسٹیشنوں سے بشمول ایئرپورٹ ایکسپریس لائن، آخری میٹرو رات 10 بجے روانہ ہوگی۔ عام دنوں میں آخری ٹرین 11 بجے چلتی ہے۔ ڈی ایم آر سی کے مطابق باقی دن کے دوران میٹرو معمول کے مطابق چلتی رہے گی اور تمام لائنوں پر عام ٹائمنگ برقرار رہیں گے۔
دیپوتسو پروگرام: راجدھانی میں مذہبی و ثقافتی رنگ
دہلی میں اس سال دیوالی کے موقع پر “دیپوتسو” پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو شام 6 بجے سے کرتویہ پتھ پر شروع ہوگا۔ یہ پروگرام دہلی حکومت کے زیر اہتمام ہوگا، جس میں 1 لاکھ 51 ہزار دیے روشن کیے جائیں گے۔ اس موقع پر رام کتھا، ڈرون شو اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا بیان
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اس پروگرام کو “ہندو تہذیب و روایات کی روحانی بیداری” قرار دیا۔ انہوں نے لکھا: ’’آج شام 6 بجے کرتویہ پتھ پر 1.51 لاکھ دیوں کی روشنی کے ساتھ دہلی اپنا پہلا مقدس ‘دیپوتسو’ منائے گی۔ یہ پروگرام ہمارے عقیدے، خود اعتمادی اور ابدی روایت کے احیا کا لمحہ ہے۔ آئیے، ہم سب اس تاریخی لمحے کے گواہ بنیں۔‘‘
دیوالی: روشنی اور بھلائی کا تہوار
دیوالی، جسے دیپاولی بھی کہا جاتا ہے، روشنی کا تہوار ہے جو روشنی کی تاریکی پر، نیکی کی بدی پر اور علم کی جہالت پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن بھگوان رام کے ایودھیا واپسی کی یاد میں منایا جاتا ہے جب انہوں نے راون کو شکست دی تھی۔ اس موقع پر گھروں کی صفائی، چراغ جلانے، لکشمی دیوی کی پوجا، مٹھائیاں تقسیم کرنے اور نئے کپڑے پہننے کی روایت ہے۔ اس سال دیوالی 20 اور 21 اکتوبر کی درمیانی رات منائی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…