بھارت ایکسپریس۔
MCD Mayor Election 2024: عام آدمی پارٹی نے دہلی میں میئراور ڈپٹی میئرکے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی مہیش کمارکھینچی کو میئرکے لئے اوررویندربھاردواج کو ڈپٹی میئر کے لئے امیدواربنایا ہے۔ مہیش کھینچی دیونگر وارڈ (84) سے کونسلرہیں۔ وہیں رویندر بھاردواج امن وہار (14) سے کونسلرہیں۔ دونوں ہی امیدوارآج ہی نامزدگی داخل کریں گے۔ بی جے پی نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے کیا کہا؟
عام آدمی پارٹی کے لیڈرگوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں اروند کیجریوال اورعام آدمی پارٹی کے ادے کے بعد کام کی سیاست شروع ہوئی۔ دوسری طرف بی جے پی کی منفی سیاست سے لوگ دورہوتے گئے۔ دوسری باراسمبلی الیکشن ہارنے کے بعد سازش کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا، ”آپ کو یاد ہوگا کہ ایم سی ڈی الیکشن مارچ میں ہونے تھے اوراس سے پہلے ہی ستیندر جین کوگرفتارکرلیا، لیکن تمام سازش کے بعد بھی بی جے پی کی وداعی ہوئی، جس کے بعد منیش سسودیا کو گرفتارکرلیا اوراب کیجریوال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس جیل کا جواب ووٹ سے ضرور ملے گا۔”
وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی درگیش پاٹھک نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ایم سی ڈی میں بھی کیجریوال کی حکومت رہی، لوگوں کی امیدیں رہیں۔ 15 سال جب بی جے پی رہی توایم سی ڈی کا نام سن کرگھن سی آتی تھی۔ 15 سال کی گندگی کو صاف کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اب اچھی خبرآتی ہے، تنخواہ وقت پرملتی ہے، اب نئی چیزیں آرہی ہیں، پہلی بارایم سی ڈی کا بجٹ پازیٹیو میں آنا شروع ہوا ہے۔ ایم سی ڈی کے میئراور ڈپٹی میئر کے لئے 26 اپریل 2024 کو الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل 2024 یعنی آج ہے۔
کیا ہے ووٹوں کا حساب کتاب؟
ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کے پاس 134 کونسلرہیں۔ اس کے علاوہ ایک آزاد، 3 راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور 13 اراکین اسمبلی کو بھی ووٹنگ کا اختیارہے۔ وہیں بی جے پی کے پاس 104 کونسلر، آزاد ایک، اراکین پارلیمنٹ 7، رکن اسمبلی ایک اورایک نامزد اررکین 10 ہیں۔ ایم سی ڈی میں کانگریس کے 9 کونسلر ہیں۔ اس اعدادوشمارکے مطابق، میئراور ڈپٹی میئرکے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی جیت طے مانی جارہی ہے۔ میئر، ڈپٹی میئر کے الیکشن میں 250 منتخب کونسلر، 7 لوک سبھا رکن پارلیمنٹ، 3 راجیہ سبھا اراکین اور 14 اراکین اسمبلی ووٹ کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…
ڈی آر ڈی ایل نے حال ہی میں ان ٹیکنالوجیز کو تیار کیا ہے اور…
ایک اور اہم پیش رفت میں، IOM نے 15 جنوری کو مفاہمت کی یادداشت (MOU)…
بھینس کے گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات مالی سال 24 کی اسی مدت…