ایم سی ڈی ضمنی انتخاب میں ٹکٹ تقسیم سے ناراض سابق ایم ایل اے شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ دہلی کے مٹیا محل اسمبلی حلقے سے سابق ایم ایل اے شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے میونسپل الیکشن میں کسی دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ناراضگی کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ شعیب اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مقامی کارکنوں کے جذبات کا احترام نہیں کیا۔ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد اقبال اس وقت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور وہ چاندنی محل سے کونسلر بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔2020 کے اسمبلی انتخابات میں شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر مٹیا محل سیٹ جیتی تھی، لیکن 2025 کے انتخابات کے لیے پارٹی نے آل محمد کو امیدوار بنایا۔
شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد بھی فیصلے سے متفق نہیں؟
انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد، جو فی الحال مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں، وہ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد، جو فی الحال مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں، وہ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
شعیب اقبال کے بیٹے رکن اسمبلی آل محمد بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں؟
یہ الگ بات ہے کہ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد، جو فی الحال مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں، وہ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں لیکن ذرائع کے مطابق، آنے والے دنوں میں شعیب اقبال کے بیٹے رکن اسمبلی آل محمد اور کچھ دیگر ایم ایل ایز بھی پارٹی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ شعیب اقبال نے کہا کہ وہ عزت اور اصولوں کی سیاست کو ترجیح دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلےسابق رکن اسمبلی شعیب اقبال دہلی کانگریس کے لیڈر تھے بعد میں وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے…
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…
شناخت شدہ جینیاتی تبدیلیوں میں تقریباً 95 فیصد کا تعلق چھاتی اور بیضہ دانی کے…
مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…