بھارت ایکسپریس۔
شراب گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو آج 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ کیجریوال کو دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ کی اسپیشل جج کاویرباویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے کورٹ سے مطالبہ کیا کہ اروند کیجریوال کو 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا جائے، جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ کیجریوال کو ڈیجیٹل ڈیوائس کے پاس ورڈ نہیں دیئے۔ پوچھ گچھ میں کیجریوال گول مال جواب دے رہے ہیں۔ بیشتر سوالوں کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔
اروند کیجریوال نے عدالتی حراست میں تین کتابیں (بھگود گیتا، رامائن اورہاؤ پرائم منسٹرس ڈیسائڈ: وزیراعظم کیسے فیصلے لیتے ہیں) رکھنے کی اجازت مانگی ہے۔ عدالت نے جیل بھیجنے سے پہلے کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، وزیرآتشی اورسوربھ بھاردواج کو کیجریوال سے ملنے کی اجازت دی۔ اس سے پہلے عدالت نے جمعرات یعنی 28 مارچ کو دہلی کے وزیراعلیٰ کی ریمانڈ چاردنوں کے لئے بڑھا دی تھی۔ اروند کیجریوال کوتہاڑجیل بھیجا جاسکتا ہے۔ خبرہے کہ تہاڑجیل میں گزشتہ دو دنوں سے ہائی لیول میٹنگ ہو رہی ہے۔ کیجریوال کو کس نمبرجیل میں رکھنا ہے۔ ان کے سیکورٹی سسٹم کوبہتربنایا جا رہا ہے۔ اس سے متعلق بحث ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیل نمبر 5 کو سینیٹائزکیا گیا ہے۔
عدالت میں پہلی بار آیا آتشی اورسوربھ بھاردواج کا نام
ای ڈی کی طرف سے اے ایس جی راؤزایوینیوکورٹ میں کہا کہ وجے نائراروند کیجریوال کے قریبی رہے ہیں۔ کیجریوال نے پوچھ گچھ میں کہا کہ وجے نائرانہیں رپورٹ نہیں کرتا تھا وہ آتشی اورسوربھ بھاردواج کو کرتا تھا۔ شراب پالیسی معاملے میں آتشی اورسوربھ بھاردواج کا نام پہلی بارعدالت میں لیا گیا۔ حالانکہ جب شراب پالیسی لائی گئی تب دونوں لیڈروزیربھی نہیں تھے۔ صرف رکن اسمبلی اورترجمان تھے۔
وزیراعظم جو کر رہے ہیں، وہ ملک کے لئے ٹھیک نہیں: کیجریوال
اس سے پہلے پیشی کے لئے عدالت جاتے وقت اروند کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم جو کر رہے ہیں، وہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کیجریوال کی ای ڈی کی حراست آج یکم اپریل کو ختم ہوئی۔ اس کے بعد انہیں دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ میں بھیجا گیا تھا۔ 22 مارچ سے وہ ای ڈی کی حراست میں تھے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی انہیں باربارسمن بھیج رہی تھی، تب وہ حاضرنہیں ہو رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…