Delhi High Court: دہلی ہائی کورٹ نےعام طور پر پیشاب کرنے، تھوکنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکنے کےلئے دیواروں پر دیوی دیوتاؤں کی تصاویر اور پوسٹر چسپاں کرنے کے خلاف پیر کے روز ایک وکیل کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ، جس نے پہلے اس معاملے پر اپنا حکم محفوظ رکھا تھا، اسے خارج کر دیا۔
یہ عرضی مفاد عامہ کی عرضی کی شکل میں داخل کی گئی تھی، جسے ایڈوکیٹ گورنگ گپتا نے داخل کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگرچہ لوگ کھلے میں پیشاب کرنے کی عادت کو ختم کرنے کے لیے دیوتاؤں کی تصاویر کا استعمال کر رہے ہیں، لیکن اس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
پی آئی ایل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھلے میں پیشاب کرنا پوتر دیوتاؤں کی تصاویر کے تقدس کی شدید توہین کرتا ہے۔
عرضی گزار نے عدالت سے دہلی حکومت، نئی دہلی میونسپل کونسل، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ اور دہلی میونسپل کارپوریشن کو ایسے پوسٹرز اور تصاویر چسپاں کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاتھا۔
لوگوں کو کھلے میں پیشاب کرنے، تھوکنے اور کچرا پھینکنے سے روکنے کے لیے دیوی دیوتاؤں کی تصاویر دیواروں پر چسپاں کرنے کے عام رواج نے معاشرے میں ایک سنگین خطرہ پیدا کر دیا ہے، کیونکہ یہ تصاویر ان حرکتوں کی روک تھام کی ضمانت نہیں دیتی ہیں۔ لوگ سر عام پیشاب کرتے ہیں یا دیوتاؤں کی پوتر تصاویر پر تھوکتے ہیں یا کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں۔
مذکورہ بالا کے پیش نظر، عرضی گزار نے دعویٰ کیا کہ یہ ایکٹ تعزیرات ہند، 1860 کی دفعہ 295، 295A کے ساتھ ساتھ آئین ہند کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کرتا ہے، کیونکہ یہ عام لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…