قومی

Delhi HC Orders: دہلی کے سڑک کنارے دکانداروں کے لیے بڑی راحت، سامان ضبط ہونے پر ہائی کورٹ کی بلدیاتی اداروں کو سخت ہدایت

دہلی ہائی کورٹ نے سڑک کنارے دکانداروں سے متعلق اہم حکم دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن دہلی اور نئی دہلی میونسپل کونسل کو ہدایت دی کہ سامان ضبط کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر متعلقہ دکاندار کو ضبطی کا میمو فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ ضبطی کی پوری کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے۔ جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور وکاس مہاجن کی بنچ نے کہا کہ ضبطی کے میمو میں سامان ضبط کیے جانے کی تاریخ، ضبط کیے گئے سامان کی فہرست، اسے رکھنے کی جگہ، اگر کوئی جرمانہ یا مالی سزا عائد کی گئی ہو تو اس کی تفصیلات اور متعلقہ افسر کی معلومات شامل ہونی چاہئیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے تو اس کی معلومات اور متعلقہ افسر کی تفصیلات بھی سڑک کنارے دکاندار کو فراہم کی جانی چاہئیں۔

بغیر ریکارڈ سامان ضبط کرنے پر ہائی کورٹ ناراض

دہلی ہائی کورٹ نے یہ حکم 10 ستمبر کو ’ریہڑی پٹری ایکتا منچ‘ کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے بعد دیا۔ یہ عرضی سڑک کنارے دکانداروں کے قوانین کی خلاف ورزی پر ان کا سامان ضبط کیے جانے سے متعلق تھی۔ عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ جب بھی دکانداروں کا سامان ضبط کیا جاتا ہے تو میونسپل کارپوریشن دہلی اور نئی دہلی میونسپل کونسل کی جانب سے کوئی ضبطی میمو تیار نہیں کیا جاتا۔

بلدیاتی اداروں نے عدالت میں کیا دلیل دی؟

معاملے کی سماعت کے دوران دونوں بلدیاتی اداروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ عام طور پر ضبطی کی کارروائی ایک مقررہ وقت پر کی جاتی ہے۔ اگر متعلقہ افسر موقع پر ہی ضبطی کا میمو تیار کرتے ہیں تو دیگر سڑک کنارے دکانداروں کو اس کارروائی کا علم ہوجاتا ہے اور وہ ضوابط کی خلاف ورزی کے باوجود اپنا سامان ضبط ہونے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وکیلوں نے کہا کہ اسی وجہ سے پہلے سامان ضبط کرنے کی کارروائی کی جاتی ہے اور شام کے وقت ضبطی میمو کے ساتھ جرمانے کی رسید تیار کرکے متعلقہ دکانداروں کو فراہم کردی جاتی ہے۔

دکاندار کو سامان کی تفصیلات جاننے کا حق

دائر کی گئی عرضی میں بنیادی سوال یہ اٹھایا گیا تھا کہ اگر انتظامیہ کسی دکاندار کا سامان ضبط کرتی ہے تو اسے یہ جاننے کا حق ہونا چاہیے کہ آخر اس کا کون کون سا سامان ضبط کیا گیا ہے اور اسے واپس حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ عدالت کی تازہ ہدایت کے بعد ضبطی کی کارروائی کو باقاعدہ ریکارڈ میں لانے اور دکانداروں کو ضبط کیے گئے سامان کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

27 minutes ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

2 hours ago