قومی

Collateral-Free Loans: دہلی حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اعلان، خواتین کے اسٹارٹ اپس اور سیلف ہیلپ گروپس کے لیے10 کروڑ روپے تک بلا ضمانت قرض

نئی دہلی: ریکھا گپتا نے اعلان کیا ہے کہ دہلی حکومت خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے سیلف ہیلپ گروپس (SHGs) اور اسٹارٹ اپس کو 10 کروڑ روپے تک کا بغیر ضمانت کے قرض فراہم کرے گی، جس کی گارنٹی خود دہلی حکومت لے گی۔ انہوں نے یہ اعلان شمال مغربی دہلی کے یونٹی ون مال، روہنی ویسٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب منعقد دو روزہ ’’میگا سیلف ہیلپ گروپ میلہ-2026‘‘ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

مقامی مصنوعات کو بازار فراہم کرنے پر زور

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت اب بڑے مالز اور شاپنگ کمپلیکسز میں دیسی اور مقامی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے مستقل پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ خواتین کے تیار کردہ مصنوعات کو وسیع بازار مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی مسلسل ’’آتم نربھر بھارت، سودیشی اپناؤ اور ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ‘‘ جیسے وژن کو فروغ دے رہے ہیں اور یہ میلہ اسی سوچ کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

معیشت کو مضبوط بنارہی ہیں خواتین

ریکھا گپتا نے کہا کہ ملک کی خواتین گھروں میں رہ کر چھوٹے کاروبار، دستکاری، کھادی اور گھریلو مصنوعات کے ذریعے نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی بڑھا رہی ہیں بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات معیار کے لحاظ سے کسی بھی غیر ملکی برانڈ سے کم نہیں، ضرورت صرف بہتر برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکی اشیا کے بجائے مقامی اور سودیشی مصنوعات کے استعمال کو ترجیح دیں۔

’منڈے میٹرو‘ اور ’نو وہیکل ڈے‘ مہم کو فروغ

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت خواتین کو بینکوں کے ذریعے آسان قرض فراہم کرنے کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور اسی مقصد سے میلے میں مختلف بینکنگ اداروں کو شامل کیا گیا۔ ریکھا گپتا نے بتایا کہ حکومت ایندھن کی بچت اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ’’منڈے میٹرو‘‘ اور ’’نو وہیکل ڈے‘‘ جیسی مہمات کو فروغ دے رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کریں تو اس سے ملک کی معیشت کو بڑا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ میگا ایس ایچ جی میلہ-2026 میں تقریباً 24 سیلف ہیلپ گروپس نے حصہ لیا، جہاں دستکاری، کروشیا ورک، کھادی، گھریلو اشیا، غذائی مصنوعات اور دیگر ہاتھ سے تیار سامان کی نمائش اور فروخت کی گئی۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ’’آتم نربھر بھارت‘‘ اور سودیشی معیشت کو مضبوط بنانے میں ایسے پروگرام اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

4 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

5 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

5 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

5 hours ago