قومی

Fire broke out in Ramesh Park, Delhi: دہلی کے لکشمی نگر میں ٹرانسفارمر میں لگی آگ، چار عمارتیں ، تقریباً 14 فلیٹس بھی آگ سے متاثر، 8 فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر روانہ

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے لکشمی نگر علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک رہائشی علاقے میں خوفناک آگ لگ گئی، جس کے باعث چار عمارتیں متاثر ہوئیں اور تقریباً 14 فلیٹس اس کی زد میں آ گئے۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ سب سے پہلے ایک ٹرانسفارمر میں لگی، جس کے بعد اس سے نکلنے والی چنگاریاں تیزی سے قریبی عمارتوں تک پھیل گئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی اور کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجموعی طور پر 8 فائر بریگیڈ گاڑیاں تعینات کی گئیں۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر راجیش کمار شکلا کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، قابل ذکر بات یہ  ہے کہ املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ متاثرہ عمارتوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی حالت پہلے سے خراب تھی اور کئی بار شکایات بھی درج کرائی گئی تھیں، مگر بروقت کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ رہائشیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

54 minutes ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

3 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

3 hours ago