بھارت ایکسپریس۔
Arvind Kerjiwal-K Kavitha Custody: دہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) لیڈر کے کویتا اورچنپریت سنگھ کی عدالتی حراست 7 مئی تک بڑھا دی ہے۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں تینوں کی حراست کو 14 دنوں تک بڑھایا گیا ہے۔ اس طرح دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ابھی تہاڑجیل میں ہی رہنے والے ہیں۔ کے کویتا کو بھی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے۔
راؤزایوینیوکورٹ نے کے کویتا کی عدالتی حراست سی بی آئی کے کیس میں بڑھائی ہے، جو دہلی شراب پالیسی سے ہی متعلق ہے۔ کیجریوال، کے کویتا اورچنپریت کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ ماہ 21 مارچ کو گرفتارکیا تھا۔ اسی طرح سے کیجریوال کی گرفتاری سے تقریبا ایک ہفتے پہلے 15 مارچ حیدرآباد سے ای ڈی نے کے کویتا کو حراست میں لیا۔ چنپریت کی گرفتاری 15 اپریل کو ہوئی تھی۔
کیجریوال کی جانچ کے لئے ایمس تشکیل کرے گا میڈیکل بورڈ
وہیں، عدالتی حراست میں اضافہ کئے جانے کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی ایک عرضی کو خارج کردیا تھا۔ اس میں کیجریوال نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں اہلیہ سنیتا کیجریوال کی موجودگی میں اپنے ڈاکٹروں سے روزانہ 15 منٹ تک میڈیکل کنسلٹیشن کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ عدالت نے حکم دیا کہ اروند کیجریوال کو ضروری میڈیکل علاج دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ تہاڑ جیل افسر ایمس ڈائریکٹر کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایک میڈیکل بورڈ کو تقرری کریں گے، جس میں ایک اینڈو کرونولوجسٹ اور ڈائیبیٹولوجسٹ شامل ہوں گے۔ بورڈ یہ طے کرے گا کہ کیجریوال کے خون میں گلوکوزکی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لئے انسولین کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ساتھ ہی بورڈ ان کی صحت سے متعلق دیگرپہلوؤں پربھی غور کرے گا۔
کیجریوال کو دی گئی انسولین
وہیں، اروند کیجریوال کو بلڈ شوگربڑھنے کے بعد انسولین دی گئی۔ تہاڑجیل کے ایک افسر نے منگل (23 اپریل) کو بتایا کہ ایمس کے ڈاکٹروں کے مشورہ پرکیجریوال کو پیرکی شام کم ڈوز والی انسولین کی دو یونٹ دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کا بلڈ شوگر 217 ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں نے انسولین لگانے کا فیصلہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…