قومی

Delhi election results 2025 LIVE: کجریوال،سسودیا اور آتشی سمیت عآپ کے بیشتر سینئر لیڈران رجحانوں میں چل رہے ہیں پیچھے

دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل  جاری ہے اور ابتدائی رجحانات بھی آنے لگے ہیں ،لیکن شروعات کے دو گھنٹے تک آنے والے رجحانات کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی ،چونکہ یہ ابھی بہت ہی شروعاتی رجحانات ہوتے ہیں ،البتہ10-11بجے کے بعد جو رجحانات آتے ہیں انہیں کچھ حد تک ایک پیٹرن کے طور پر تسلیم کیا جانے لگتا ہے ،جبکہ 12 بجے تک جو رجحانات آتے ہیں ،قریب قریب وہی نتائج کی تصویر واضح کرتے ہیں ،حالانکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے شام چھ بجے نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے ،البتہ دوپہر تک تصویر واضح ہوجاتی ہے کہ کس پارٹی کی حکومت بننے والی ہے۔دہلی میں بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔

 دہلی میں بیلٹ پیپر کی گنتی کے بعد ای وی ایم کھل چکا ہے اور کئی راونڈ کی جگہ پر گنتی بھی پوری ہوچکی ہے۔ البتہ کل 70 سیٹوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو اپنے دم پر اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔ بی جے پی فی الحال 50 سیٹوں پر آگے نظرآرہی ہے اور 19 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں ،جبکہ صرف ایک سیٹ پرکانگریس کے امیدوار آگے ہیں ۔ کمال کی بات یہ ہے کہ  اوکھلا جیسے مسلم اکثریتی سیٹ سے بھی بی جے پی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب تک کے رجحانوں میں عام آدمی اور کانگریس کے سینئر لیڈران کافی پیچھے چل رہے ہیں ۔ دہلی کے سابق سی ایم اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر  اروند  کجریوال صبح سے مسلسل پیچھے چل رہے ہیں اور اسی سیٹ سے کانگریس کے سندیپ دکشت بھی کافی پیچھے چل رہے ہیں۔ منیش سسودیا بھی پیچھے ہیں ۔ آتیشی بھی کافی دیر تک پیچھے رہی، البتہ اب بہت کم ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ سوروبھ بھاردواج،امانت اللہ خان۔اودھ اوجھا سمیت عام آدمی پارٹی کے بیشتر سینئر رہنما اس الیکشن میں فی الحال رجحانوں میں پیچھے چل رہے ہیں۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago