دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے ۔حالانکہ حتمی نتائج کا اعلان شام 6 بجے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے کیا جائے گا ،البتہ اب تک کے نتائج میں بی جےپی اکثریت سے بہت آگے نکل گئی ہے اور وہ حکومت سازی کی پوزیشن میں آچکی ہے۔ اب تک کے نتائج میں بی جے پی کو قریب 48 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے 20-22 امیدوار ہی کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی واپسی ہوئی ہے اور کانگریس کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔
اب تک کے نتائج کے بعد عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے نتیجے کو قبول کرتے ہوئے پہلا بیان دیا ہے۔ اروند کجریوال نے نتائج پر کہا کہ عوام جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ میں اس جیت کے لیے بی جے پی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ بی جے پی عوام کی توقعات پر پوری طرح سے کھڑا اترنے کی کوشش کرے گی۔اروند کجریوال نے کہاکہ لوگوں نے ہمیں گزشتہ 10 سالوں میں موقع دیا، ہم نے بہت کام کیا، ہم نے تعلیم، صحت، پانی، بجلی اور دیگر کئی شعبوں میں لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی، ہم نے دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوشش کی، اب جو فیصلہ لوگوں نے ہمیں دیا ہے، ہم نہ صرف ایک تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، بلکہ ہم ان کی ذاتی اور سماجی خدمت میں ہمیشہ مدد کریں گے۔ ان کی خوشی اور غم میں مدد کریں گےکیونکہ ہم اقتدار کے لیے سیاست میں نہیں آئے۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج عام آدمی پارٹی کیلئے کافی تکلیف دہ ہیں چونکہ اس بار اعلیٰ قیادت بھی ہار گئی ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال اپنی سیٹ نہیں بچا پائے ہیں ،وہیں سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔البتہ سی ایم آتشی بمشکل اپنی سیٹ بچا پائی ہیں ۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈران میں سوربھ بھاردواج،ستیندر جین،درگیس پاٹھک وغیرہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وہیں بی جے پی کے سینئر لیڈر پریش ورما نے کجریوال کو شکست دے کر سی ایم عہدے کیلئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ رمیش بدھوڑی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ کانگریس کے سندیپ دکشت،الکا لامبا، دیویندر یادو،عآپ کے اودھ اوجھا بھی ہار گئے ہیں ۔ البتہ بی جے پی کے ریکھا گپتا،تلک رام گپتا،مجندر سنگھ سرسا،امنگ بجاج،چندن کمار،رویندر سنگھ نیگی کامیاب ہوچکے ہیں ،جبکہ عام آدمی پارٹی سے آتشی کے علاوہ مکیش کمار اہلاوت،عمران حسین ،جرنیل سنگھ،ویریندر سنگھ کادیان،شری رام اور کلدیپ کمار کامیاب ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…