قومی

Delhi Election Result 2025: روی نیگی نے پٹپڑ گنج سے اودھ اوجھا کو بڑے فرق سے دی شکست، کہا- اب پورا ہوگا ادھورا کام

Delhi Election Result 2025: دہلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مطلوبہ اکثریتی تعداد سے زیادہ سیٹیں جیتتی دکھائی دے رہی ہے۔ بی جے پی امیدوار روی نیگی نے پٹپڑ گنج اسمبلی سیٹ پر بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ٹیچنگ سے سیاست میں آئے اور پہلی بار الیکشن لڑ رہے اودھ اوجھا کو بڑے فرق سے شکست دی۔

پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ سے روی نیگی نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا، ’’یہ پی ایم مودی کی جیت ہے۔ پچھلی بار عام آدمی پارٹی کی سونامی آئی تھی۔ اس سونامی میں مجھ جیسے متوسط ​​طبقے کے غریب گھرانے کا آدمی منیش سسودیا کے خلاف لڑ رہا تھا۔ اس سونامی میں بھی ہم نے ان کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا تھا۔ لیکن اب ہم نے پٹپر گنج میں جیت حاصل کی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 27 سال بعد دہلی میں اقتدار میں آئی ہے۔ دہلی کے جتنے بھی ادھورے کام ہیں، اب وہ پورے ہوں گے۔ AAPحکومت نے پچھلے 12 سالوں سے دہلی کے لوگوں کو جو گٹر کا پانی پلایا ہے، اسے دور کریں گے۔ سیوریج کا مسئلہ حل کریں گے۔ کچی آبادیوں میں جو منشیات کی بکری ہو رہی ہے،  اس پر لگام لگائیں گے۔

تعلیم کے شعبے سے سیاست میں آئے اودھ اوجھا نے پہلی بار دہلی کے پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑا جہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہار کے بعد انہوں نے کہا کہ جیت یا ہار کچھ نہیں ہوتی ہے۔ میری پٹپڑ گنج میں دوسرے نمبر کی پوزیشن رہی۔ میں نے پہلی بار سیاسی سفر شروع کیا، جس میں میری دوسرے نمبر کی پوزیشن ہے اور میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوں۔

بی جے پی کی جیت کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’یہ عوام کا فیصلہ ہے، عوام نے جو فیصلہ لینا تھا وہ انہوں نے لے لیا، عوام کو ایسا لگتا ہے کہ تبدیلی آنی چاہیے، طویل عرصے کے بعد کسی اور پارٹی کو ذمہ داری ملنی چاہیے، اسی لیے ایسا ہوا۔‘‘ اودھ اوجھا نے اپنی مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے بارے میں بات کی۔

پٹپڑ گنج میں بی جے پی امیدوار روی نیگی کو 74,060 ووٹ ملے۔ وہیں AAP امیدوار اودھ اوجھا کو 45,988 ووٹ ملے۔ وہیں کانگریس امیدوار انیل کمار 16,549 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

7 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

8 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

10 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

10 hours ago