قومی

Delhi Election Result 2025: سنگم وہار میں بی جے پی کے چندن چودھری نے درج کی سب سے قریبی جیت، نوٹا سے بھی کم رہا فرق

Delhi Election Result 2025: دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں کچھ سیٹوں پر بے حد قریبی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ سنگم وہار اور ترلوک پوری میں، جیت کے فرق سے زیادہ ووٹ نوٹا کے لیے ڈالے گئے۔ اسی طرح جنگ پورہ کی ہائی پروفائل سیٹ پر سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا محض 675 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔

اس الیکشن میں سب سے قریبی جیت بی جے پی کے چندن کمار چودھری نے درج کی۔ انہوں نے سنگم وہار سیٹ سے AAP کے دنیش موہنیا کو 344 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ بی جے پی امیدوار کو 54,049 ووٹ ملے اور موہنیا کو 53,705 ووٹ ملے۔ خاص بات یہ تھی کہ یہاں نوٹا کے لیے 537 ووٹ ڈالے گئے جو کہ جیت کے فرق سے زیادہ ہے۔ کانگریس امیدوار ہرش چودھری 15,863 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ترلوک پوری سیٹ پر بھی مقابلہ کافی قریبی رہا۔ وہیں، بی جے پی کے روی کانت نے AAP کی انجنا پارچہ کو 392 ووٹوں سے شکست دی۔ روی کانت کو 58,217 ووٹ ملے جبکہ پارچہ کو 57,825 ووٹ ملے۔ یہاں بھی نوٹا کو 683 ووٹ ملے جو کہ جیت اور ہار کے مارجن سے زیادہ ہے۔ کانگریس کے امردیپ 6,147 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جنگ پورہ سیٹ پر، بی جے پی کے ترویندر سنگھ مارواہ نے عآپ امیدوار اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف قریبی مقابلہ میں 675 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ مارواہ کو 38,859 ووٹ ملے، جب کہ سسودیا کو 38,184 ووٹ ملے۔ کانگریس کے فرہاد سوری کو 7,350 ووٹ ملے۔ اس سیٹ پر 441 لوگوں نے NOTA کا بٹن دبایا۔

راجندر نگر سیٹ پر بی جے پی کے امنگ بجاج نے AAP کے درگیش پاٹھک کو 1,231 ووٹوں سے شکست دی۔ بجاج کو 46,671 اور پاٹھک کو 45,440 ووٹ ملے۔ کانگریس کے ونیت یادو 4,015 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس سیٹ پر 571 لوگوں نے NOTA کو ووٹ دیا۔

مہرولی سیٹ پر، بی جے پی کے گجیندر سنگھ یادو نے AAP کے مہیندر چودھری کو 1,782 ووٹوں کے قریبی فرق سے شکست دی۔ اس سیٹ پر عام آدمی پارٹی امیدوار 19 راؤنڈز کی گنتی میں سے 17 میں آگے تھے۔ یادو کو 48,349 اور چودھری کو 46,567 ووٹ ملے۔ اس سیٹ پر آزاد امیدوار بلیوگی بابا بالکناتھ تیسرے نمبر پر رہے، جنھیں 9,731 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار پشپا سنگھ 9,338 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ یہاں NOTA کی تعداد 846 تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

All India Unani Tibbi Congress: مدرسہ چچا نہرو علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طینی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ…

2 minutes ago

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

3 hours ago