قومی

Delhi Congress: دہلی کانگریس کو جلد مل سکتا ہے اپنا نیا صدر، یہ 2 نام دوڑ میں سب سے آگے

Delhi Congress:  اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کا حصہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اس وقت دہلی میں لوک سبھا سیٹوں کے لیے جنگ رہی ہے۔ کانگریس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ راجدھانی کی تمام 7 لوک سبھا سیٹوں پر تنہا مقابلہ کرے گی۔ اس کو لے کر AAP اور کانگریس کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے اتنا بڑا دعویٰ کیا ہے، لیکن اس کے سامنے ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پارٹی نے ابھی تک دہلی کانگریس کے صدر کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے سبکدوش ہونے والے صدر انل چودھری کی تین سالہ میعاد اس سال مارچ میں ختم ہوگئی۔ ایسے میں دہلی کو جلد ہی ایک نئے صدر کی ضرورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دہلی کانگریس کی جانب سے پارٹی ہائی کمان کے سامنے دو نئے نام رکھے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، “دہلی کانگریس صدر کے عہدے کے لیے دیویندر یادو اور ارویندر سنگھ لولی کے نام زیر بحث ہیں۔ جہاں زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ یادو ڈی پی سی سی کی قیادت کریں، دہلی یونٹ کا ایک حصہ لولی کا نام بھی تجویز کر رہا ہے۔

پارٹی میں دونوں کا بڑا قد

ذرائع نے بتایا کہ دہلی کانگریس کے سربراہ کے بارے میں فیصلہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اس کا اعلان 23 جولائی کو پارٹی کے زیر اہتمام ستیہ گرہ احتجاج کے بعد متوقع تھا۔ حالانکہ ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔ یادو اتراکھنڈ کے کانگریس انچارج ہیں اور آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ لولی، جنہوں نے 1998 میں گاندھی نگر سیٹ سے اپنا پہلا اسمبلی الیکشن جیتا تھا، قومی دارالحکومت میں کانگریس حکومت میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، شہری ترقی اور محصول کے وزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Article 370: یہ کہنا درست نہیں کہ آرٹیکل 370 کو آئین میں مستقل حیثیت حاصل ہے، سپریم کورٹ کا اہم تبصرہ

تجاویز طلب کرنے کے لئےکی گئی میٹنگ

قبل ازیں، اے آئی سی سی کے دہلی انچارج دیپک بابریا نے کانگریس کی دہلی یونٹ کے نئے سربراہ کے انتخاب پر تجاویز حاصل کرنے اور قومی دارالحکومت میں پارٹی کارکنوں کو متحد کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کی۔ تجاویز لینے کے لیے پارٹی کے ضلع اور بلاک سطح کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد ڈی پی سی سی صدر کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ دہلی کانگریس کے رہنماؤں نے بدھ کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Polio Day 2026: عالمی یومِ پولیو 2026: بچوں کے صحت مند مستقبل کی جانب ایک قدم، جانیں ٹیکہ کاری کی اہمیت

نئی دہلی، 23 اکتوبر (آئی اے این ایس): پولیو ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے،…

15 minutes ago

Delhi HC Dismisses Neha Bora’s Petition: دہلی ہائی کورٹ نے آئسا کی صدر نیہا بورا کی خارج کی عرضی، دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

امن برقرار رکھنے کے لیے 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن سے متعلق…

33 minutes ago

Asian Para Games: جیولن تھرو میں ہندوستان کا دبدبہ، عالمی چیمپئن سمیت انتل نے گولڈ اور مہندر نے سلور میڈل جیتا

ناگویا: ہندوستان کے پیرا اولمپک اور عالمی چیمپئن سمیت انتل نے ایک اور بڑی کامیابی…

44 minutes ago

UAE’s Sheikh met with PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے متحدہ عرب امارات کے شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات…

2 hours ago

Chandigarh News: شریمد بھاگوت کتھا کے اختتام پر جذباتی ہوئے بی پراک، کہا-گرو جی! ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو معاف کر دیجیے

چنڈی گڑھ میں سات روزہ شریمد بھاگوت کتھا کا اختتام، بی پراک اور اندریش مہاراج…

2 hours ago