بھارت ایکسپریس–
Arvind Kejriwal Bail: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پراپنے شوہر اروند کیجریوال کے مضبوط ارادوں کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا، ”عام آدمی پارٹی کو بہت بہت مبارکباد۔ مضبوط بنے رہنے کے لئے ہم آپ کی تعریف کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم آئندہ دنوں میں دیگرلیڈران کی رہائی کی بھی دعا کرتے ہیں۔“
عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا، وزیرآتشی مارلینا سمیت تمام لیڈران نے بھی اروند کیجریوال کی رہائی پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ سبھی لیڈران نے اروند کیجریوال کی ضمانت کو سچائی کی جیت قرار دیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے سچائی کی جیت قراردیا
دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ جھوٹ اور سازش کے خلاف سچائی کی جیت ہے۔‘‘ انہوں نے بغیر نام لئے مودی حکومت کو تانا شاہ بھی بتایا ہے۔ وہیں رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سچ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، لیکن ہرایا نہیں جاسکتا۔ راگھو چڈھا نے لکھا- ’’آخرکار سپریم کورٹ نے دہلی کے بیٹے اروند کیجریوال کو جیل کی بیڑیوں سے آزاد کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔‘‘
انڈیا الائنس کے لیڈران کا ردعمل
انڈیا الائنس کی اتحادی جماعتوں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرکرنا شروع کردیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کیجریوال کی ضمانت پر کہا، ”اروند کیجریوال کی رہائی سے ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ اس جمہوریت کی جڑیں ابھی بھی مضبوط ہیں۔ یہ لڑائی سچائی کے راستے سے شروع ہوئی ہے۔ کیجریوال کی ضمانت سے ایک بات یقینی ہوچکی ہے کہ ایک جمہوریت ملک میں کسی بھی شخص کو کمتر دکھانے کی سازش کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔ “
بھارت ایکسپریس–
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…