قومی

Arvind Kejriwal rally in Ferozepur Punjab: شیخ حسینہ، پوتن اور پاکستانی آرمی نے جوکیا ،پی ایم مودی بھی کچھ ویسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں:کجریوال

عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کجریوال نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا۔ کجریوال نے مودی کا موازنہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے کیا۔ جنہوں نے اپوزیشن لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر زبردست انتخابی کامیابی حاصل کی تھی۔کجریوال، جنہوں نے پنجاب کے فیروز پور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کے ساتھ اپنے پانچ روزہ پنجاب کے دورے کا آغاز کیا، کہا،کہ میں آپ سب سے ملک کو بچانے کی اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ 16 مارچ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہوا اور 21 مارچ کو مجھے جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہمارے لیڈر سنجے سنگھ، ستیندر جین اور منیش سسودیا کو بھی جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا۔ ہمارے چار بڑے لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کے بعد مودی جی نے کہا کہ چلو الیکشن لڑتے ہیں۔ انہوں نے این سی پی اور شیو سینا کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، ان کی پارٹی کے نشان چھین لیے اور کہا ‘چلو الیکشن لڑتے ہیں’۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا، “پاکستان نے عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ الیکشن ہوئے اور خان کی پارٹی اقتدار سے باہر ہو گئی۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ نے تمام اپوزیشن لیڈروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور جیت گئی۔ روس میں ولادیمیر پوٹن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا اور بھاری اکثریت سے جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس بار نریندر مودی کو نہیں شکست دیتے ہیں تو ہم ملک کی جمہوریت کو نہیں بچا پائیں گے۔ یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہم سب ایک وقت کا کھانا چھوڑ سکتے ہیں لیکن آمریت کو برداشت نہیں کریں گے۔ میں یہاں اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کی جمہوریت کی خاطر آیا ہوں۔ ووٹرز کے پاس اسے بچانے کی طاقت ہے۔

کجریوال نے بی جے پی پر ڈھٹائی اور تکبر کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے کہا، ’’وہ کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ رام کولائے ہیں، ہم اسے لائیں گے۔ کیا وہ بھگوان سے بڑے ہیں؟ بھگوان نے یہ  کائنات بنائی اور ہمیں اس سیارے پر لایا۔ لیکن ان کے نزدیک وہ کائنات کا خالق ہے اور خدا سے بڑا ہے۔ وہ عام لوگوں کو ہلکے میں لیتے ہیں۔ ان کی انا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔کجریوال نے کہا، ”اگر وہ (پی ایم مودی-بی جے پی) تیسری بار اقتدار میں آتے ہیں تو وہ ریزرویشن ختم کردیں گے ۔ اس لیے میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بھگونت مان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ تاکہ پارلیمنٹ میں ہماری آواز بلند ہو سکے۔ ہم اپنے 8,500 کروڑ روپے کے فنڈز کے لیے لڑ سکتے ہیں، جو مرکزی حکومت نے جاری نہیں کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gadi Eisenkot invited to form a government: اسرائیل میں 19 سال کے بعد بدلے گی نیتن یاہو حکومت، گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت

صدر آئزک ہرزوگ نے یاشر پارٹی کے رہنما کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی،…

13 minutes ago

PM Modi praises Maharashtra CM Devendra Fadnavis: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کسانوں کے ساتھ منائی دیوالی ، وزیر اعظم مودی نے کی تعریف

وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کسانوں کی آنکھوں سے…

29 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ، راجناتھ سنگھ سمیت کئی مرکزی وزراء نے لال کرشن اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم…

2 hours ago

You lost the war and the election too: آپ جنگ بھی ہار گئے اور انتخابات بھی، ایران کے سکیورٹی چیف نے ٹرمپ کا اڑایا مذاق

محسن رضائی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’اگر…

2 hours ago