Lok Sabha Election 2024: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے جمعہ کے روز (24 فروری) کو ممبئی میں ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) سے ملاقات کی۔ اروند کیجریوال مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سے ملنے کے لئے ماتوشری پہنچے۔ اروند کیجریوال کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیی بھگونت مان، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا بھی موجود رہے۔ دونوں لیڈران کے درمیان 2024 کے لوک سبھا الیکشن (Lok Sabha Election 2024) میں اپوزیشن کو ایک ساتھ لانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
اس میٹنگ کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات ہوئی ہے۔ بہت دنوں سے ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے سے ملنے کی خواہش تھی۔ ہم لوگ اس رشتے کو آگے لے کر جائیں گے۔ ادھو جی شیر کے بیٹے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ادھو ٹھاکرے کو انصاف ملے گا۔ ملک کے کئی موضوعات پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔ ہم اس رشتے کو آگے لے کر جائیں گے۔
‘بی جے پی صرف غنڈہ گردی کرتی ہے’
مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی صرف غنڈہ گردی کرتی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال بزدل لوگ کرتے ہیں۔ دہلی کے عوام نے ایم سی ڈی میں ہمیں اکثریت دی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں ہم لوگوں کی اکثریت ہے۔ اس ملک میں ایک پارٹی صرف الیکشن کے بارے میں سوچتی ہے۔
اس دوران ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اورمہاراشٹر کے سابق وزیرآدتیہ ٹھاکرے بھی موجود رہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ اس میٹنگ میں کانگریس کو ساتھ لے کر کیسے اتحاد کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، اس پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے مہینے کے آخر میں ادھو ٹھاکرے اپوزیشن لیڈران کی ایک بڑی ریلی ممبئی میں منعقد کرنے کی تیاری میں ہیں۔
ایکناتھ شندے کو ملی شیو سینا
الیکشن کمیشن نے حال ہی میں ایکناتھ شندے گروپ کو اصلی شیو سینا مانا تھا اور تیر کمان کا انتخابی نشان بھی الاٹ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ ادھو ٹھاکرے گروپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ان کا سب کچھ چرا لیا گیا۔ وہیں ایکناتھ شندے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا تھا۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…