قومی

Delhi LG VK Saxena Vs Kejriwal Govt: کیجریوال حکومت کا افسران کو حکم، ’ایل جی سے سیدھے حکم لینا بند کریں‘

Arvind Kejriwal Vs LG: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورلیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کے درمیان ٹکراؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیجریوال حکومت کے وزرا نے جمعہ (24 فروری) کو افسران کو حکم دیا کہ وہ ایل جی سکسینہ سے حکم لینا بند کردیں۔ سبھی وزرا نے اپنے اپنے محکمہ سکریٹری کو احکامات دیئے ہیں کہ ٹرانجکشن آف بزنس رولس (ٹی بی آر) پر سختی سے عمل کریں۔ سکریٹریز سے کہا گیا کہ ایل جی وی کی سکسینہ سے ملنے والے کسی بھی راست احکامات سے متعلق وزرا کو رپورٹ کریں۔

کیجریوال نے بتائی یہ وجہ

اس کے پیچھے کیجریوال حکومت کے وزرا نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کے ایسے غیرآئینی طور پرسیدھے احکامات کو نافذ کرنا ٹی بی آر کے ضوابط 57 کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی ایل جی کی طرف سے دیا جانے والا کوئی بھی حکم آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بھی نہیں ہے۔

ایل جی اور وزیراعلیٰ کیجریوال میں بڑھا تنازعہ

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات (23 فروری) کو کہا کہ ایل جی وی کے سکیسنہ کو دہلی کی بدترہوتے لاء اینڈ آرڈر سے متعلق اقدامات کرنا چاہئے۔ انہوں نے نیب سرائے پولیس اسٹیشن علاقہ میں 75 سال کی خاتون کے قتل سے متعلق میڈیا رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ‘کل جب آپ نے کہا تھا کہ آپ دہلی کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے مطمئن ہیں، لوگ بے حد مایوس ہوئے تھے’۔

اروند کیجریوال نے کہا، ‘عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر، شہر کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا کچھ کیجئے’۔ دہلی پولیس کے کمشنروں کے ساتھ سکسینہ کی میٹنگ کے ایک دن بعد بدھ (22 فروری) کے روز وہ اورلیفٹیننٹ گورنر ٹوئٹرپرآمنے سامنے آگئے تھے۔ سکسینہ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ دہلی پولیس چیلنجز کے باوجود قابل تعریف کام کر رہی ہے۔ یہ ٹکراؤ کبھی دہلی کی شراب  سے متعلق پالیسی کے معاملے میں ہوئی تو کبھی ایل جی پربی جے پی کے لئے کام کرنے کا الزام بھی کیجریوال حکومت لگاتی رہی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago