قومی

Delhi Assembly budget sees historic 1 lakh crore increase: دہلی اسمبلی کے بجٹ میں تاریخی ایک لاکھ کا کروڑ کا اضافہ ہوا، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے منگل کو اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.5 فیصد زیادہ ہے اور بی جے پی حکومت کا دہلی میں 27 سال بعد پہلا بجٹ ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے التزامات کیے گئے ہیں۔

دہلی اسمبلی میں بجٹ 26-2025 پیش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ  ریکھا گپتا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار دہلی کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے  ڈاکٹر ابوالکلام لینگویج سینٹر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہلی اسمبلی کا اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ یہ بجٹ ان معنوں میں تاریخی ہے کیونکہ اس میں ایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمنا ندی کی صفائی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی صفائی پر 500 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے دہلی کی عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ لوگوں کو پانی ٹینکر مافیا سے نجات دلائیں گے کیونکہ یہ دیکھا گیا کہ عام لوگوں تک پانی کی رسائی نہیں ہوپاتی ہے جبکہ ٹینکر مافیا ان پر پوری طرح قابض ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے لئے ہم نے اسکیم شروع کردی ہے. پانچ لاکھ مرکزی حکومت اور پانچ لاکھ دہلی حکومت کی طرف سے ٹاپ آپ دیا جائے گا۔ جس سے دہلی کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپئے کا فائدہ ہوگا اور علاج ومعالجے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جن 24 اسپتالوں کو ادھورا چھوڑا ہے، اس کے لیے ہم نے 100 کروڑ مختص کیا ہے۔ ہم ان اسپتالوں کو جلد سے جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے دہلی کی عوام سے ان کی فلاح وبہبود کا وعدہ کرتے ہوئے مختلف اسکیموں کا اعلان کیا۔ جن میں سے کچھ اہم یہ ہیں:

تعلیم کے شعبہ میں 17 فیصد کا اضافہ۔

صحت میں 47 فیصد کا اضافہ۔

ٹرانسپورٹ میں 73 فیصد کا اضافہ۔

ہاؤسنگ میں 9 فیصد۔

واٹر سپلائی اور صفائی کا معاملہ سرفہرست۔

سوشل 58 فیصد اضافہ۔

ایگریکلچر میں 32 فیصد کا اضافہ۔

ریوینیو سرپلس میں 200 فیصد اضافہ۔

ڈاکٹر ابوالکلام لینگویج سینٹر کھولنے کا اعلان۔

سات ہزار کمروں کو اسمارٹ کلاس سے جوڑنے کا عزم۔

میتھلی اور بھوجپوری اکادمی کی رقم دوگنی۔

اٹل کینٹین کے تحت 100 کلسٹر علاقوں میں کھولنے کا پلان۔

گرامین بورڈ میں 1157 کروڑ دینے کا وعدہ۔

نئی گئو شالہ بنانے کا اعلان۔

خواتین کے تحفظ کا عزم۔

2026 تک ہم سبھی سرکاری گاڑیوں کو الیکٹرک کرنے کا ارادہ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

11 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

34 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago