قومی

Delhi Bus Gang Rape: دہلی بس گینگ ریپ: رانی باغ میں خاتون کے ساتھ چلتی بس میں اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

دہلی کے رانی باغ علاقے میں پیر کی دیر رات ایک خاتون کے ساتھ چلتی سلیپر بس میں اجتماعی زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

ملزمان نے زبردستی بس میں بٹھایا

پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے خاتون کو زبردستی بس میں سوار کیا اور پھر نجی سلیپر بس میں لے جا کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ کسی طرح خاتون ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب رہی اور سیدھا پولیس کے پاس پہنچ کر پوری واردات کی اطلاع دی۔

پولیس کی فوری کارروائی

شکایت درج ہونے کے بعد دہلی پولیس نے تیزی دکھاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس واردات میں کوئی اور بھی شامل تھا یا نہیں۔ ساتھ ہی پولیس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ بس کس روٹ پر چل رہی تھی اور اس وقت اس میں کون کون موجود تھا۔

ثبوت جمع کرنے میں مصروف پولیس

تحقیقات کے دوران پولیس نے بس اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کیے ہیں۔ فارنسک ٹیم نے بھی بس کا معائنہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے تاکہ واردات سے جڑے ہر پہلو کو سمجھا جا سکے۔

ہر زاویے سے تفتیش جاری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر زاویے سے جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خاتون کو کن حالات میں بس میں بٹھایا گیا اور ملزمان نے واردات کو کس طرح انجام دیا۔ تفتیشی ایجنسیاں متاثرہ خاتون کے بیان اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر کیس کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔دہلی میں چلتی بس میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اس واقعے نے دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago