دہلی میں قریب 27 سال بعد بی جے پی کی حکومت سازی کا پہلا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا یہ بجٹ پیش کررہی ہیں ۔ یہ بجٹ ایک لاکھ کڑور روپئے کا ہے۔ بجٹ کے بنیادی حصوں پر آنے سے پہلے سی ایم ریکھا گپتا نے سابقہ آتشی وکجریوال کی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ اس حکومت میں ہمت وطاقت نہیں تھی، عوام کا پیسہ شراب کے ٹھیکیداروں پر لٹایا گیا۔ لیکن ہم یہ وکست دہلی کا بجٹ لے کر آئیں ہیں جو ایک لاکھ کروڑ روپئے کا ہے۔
بجٹ کی بڑی باتیں
بجٹ تقریر کے دوران سی ایم ریکھا نے کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت، مرکز کے 5 لاکھ روپے کے ساتھ، دہلی حکومت 5 لاکھ ملا کر 10 لاکھ روپے کا فائدہ دیا جائے گا۔ ہم نے اس اسکیم کے لیے 2144 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہماری حکومت دہلی میں نئی صنعتی پالیسی لائے گی۔ ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ قائم کیا جائے گا جو دہلی کے تاجروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرے گا اور ان کو حل کرے گا۔
سی ایم ریکھا گپتا نے کہاکہ کھانا ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی جی کے صد سالہ سالگرہ پر دہلی میں 100 مقامات پر اٹل کینٹین کھولیں گے۔ اس کے لیے 100 کروڑ روپے کا انتظام ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہاکہ دہلی کا بڑا حصہ آج بھی کچی آبادیوں میں رہتا ہے، پہلے بجٹ رکھا گیا تھا، لیکن خرچ نہیں کیا گیا، ہم کچی آبادیوں اور جے جے کالونیوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے 696 کروڑ روپے مختص کرنے جا رہے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں کہ بی جے پی آکر کچی آبادیوں کو گرائے گی، ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے P15 کے تحت پچھلی حکومت کے بجٹ میں 7 فیصد سے زیادہ کا انتظام کیا ہے۔ہماری حکومت اس اسکیم کو قبول کرے گی تاکہ غریبوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔
سی ایم ریکھا گپتا نے کہاکہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد اجرت کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے، دہلی میں ‘پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (PMMVY)’ لاگو کیا جا رہا ہے، جس میں DBT موڈ کے ذریعے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
بجٹ تقریر کے دوران، سی ایم ریکھا گپتا نے کہاکہ مہیلا سمردھی یوجنا کے لیے 5100 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ہماری حکومت کچی آبادیوں اور غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے صحت کی مناسب سہولیات کو بھی یقینی بنائے گی۔ پچھلی حکومت کی مالی بدانتظامی کی وجہ سے، اسے 2025-254 کے لیے 69 ہزار کروڑ تک کم کرنے کی تجویز ہے۔
سی ایم ریکھا گپتا نے کہا کہ ہمارے 1 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ میں سرمایہ خرچ کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ سرمائے کے اخراجات کے لیے مختص رقم پچھلی بار کے 15 ہزار کروڑ روپے کے مقابلے 28 ہزار کروڑ روپے ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم کو دہلی میں لاگو نہیں ہونے دیا گیا۔ کیونکہ سابق وزیر اعلیٰ اس پر اپنا نام چاہتے تھے۔ آیوشمان بھارت اسکیم جلد ہی دہلی میں لاگو کی جائے گی۔
دہلی میں پانی ٹینکرز کی نگرانی ہوگی اور ایک ایک ٹینکر پر جی پی ایس لگایا جائے گا۔
خواتین کو ہرمہینے 2500 روپئے دیئے جائیں گے۔
دہلی میں پچاس ہزار مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
دہلی میں گلوبل سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جمنا کی صفائی ہماری ترجیحات میں شامل اور لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے پر ہمارا زور ہوگا۔
اقتصادی سروے کے بغیر بجٹ کیسے تیار کیا گیا: آتشی
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت کا پہلا بجٹ پیش ہورہا ہے، لیکن بجٹ سے پہلے اقتصادی سروے مکمل نہیں ہوا ہے۔ 1950 سے اقتصادی سروے بجٹ کی بنیاد رہا ہے۔ معاشی سروے کے بغیر بجٹ کیسے تیار ہوا؟ سنا ہے کہ اقتصادی سروے اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ اقتصادی سروے میں دہلی کی بہتر تصویر سامنے آتی ہے۔ اروند کیجریوال کی قیادت میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آبنائے ہرمز کا یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس، بحیرہ احمر…
فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…
دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…