قومی

Delhi Blast: دہلی دھماکہ: راہل اور پرینکا سمیت کئی لیڈران نے کیا افسوس کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

نئی دہلی: دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام زوردار دھماکہ ہوا، جس میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس واقعے پر کانگریس کے رکن پارلیمان اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے کی خبر نہایت دردناک اور تشویشناک ہے۔ اس حادثے میں کئی معصوم جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘

پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دہلی میں ہوئے دھماکے میں کئی افراد کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مرنے والوں کی روحوں کو سکون دے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے، اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی خواہش کرتی ہوں۔‘‘

پُشکر سنگھ دھامی نے کی دھماکے کی مذمت

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دکھ بھرا اور تشویشناک ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے ریاست کے ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے، ریاست کی سرحدوں پر سخت نگرانی کی جائے، اور حساس و بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں سیکورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی حفاظت ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago