Delhi Prashant Vihar Blast: دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں دھماکے کی خبرہے۔ دہلی پولیس کوصبح تقریباً 11:48 بجے دھماکے سے متعلق کال آئی، جس کے بعد فوراً موقع پربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا۔ وہیں فائربریگیڈ کوبھی مطلع کیا گیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پربھیجی گئی ہیں۔
جیسے ہی دھماکہ ہوا۔ بغیرتاخیرکرتے ہوئے اس کی جانکاری مقامی لوگوں نے پولیس کنٹرول روم کودیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ پرشانت وہار میں بنسی سوئٹس کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ ابھی یہ نہیں پتہ چلا ہے کہ یہ دھماکہ کس میں ہوا ہے اوردھماکہ کس طرح کا تھا۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، جیسا دھماکہ سی آرپی ایف اسکول کی دیوارپرہوا تھا، ویسا ہی دھماکہ ہے، لیکن یہ لوانٹینسٹی کا دھماکہ تھا۔ ایک شخص معمولی طورپرزخمی ہوا ہے۔
ایک ماہ پہلے اسی علاقے میں ہوا تھا دھماکہ
اس دھماکہ سے متعلق ویڈیوبھی سامنے آیا ہے۔ دھماکہ دن کے مصروف وقت میں ہوا ہے۔ آس پاس کی گاڑیاں گزررہی ہیں۔ ویڈیومیں لوگوں کی بھیڑدیکھی جا رہی ہے، جبکہ پولیس انہیں علاقے سے ہٹانے میں مصروف ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 40 دنوں کے اندردھماکہ کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے اکتوبرمیں شمال-مغربی دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں ہی سی آرپی ایف اسکول کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ جس کی جانچ کی ذمہ داری بعد میں این آئی اے نے لے لی تھی۔ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا، لیکن معاملے کی اب تک جانچ ہو رہی ہے۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…