قومی

Delhi Assembly Session: دہلی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر آتشی سمیت عآپ کے تمام ممبران پورے دن کیلئے برخاست،مارشل کے ذریعے باہر نکلوایا

دہلی اسمبلی میں ایل جی کا خطاب شروع  ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے جم کر ہنگامہ اور نعرے بازی شروع ہوگئی ،اسپیکر ویجندر گپتا نے اپوزیشن کی رہنما اور سابق سی ایم آتشی مارلینا سمیت تمام عآپ ممران کو سمجھانے اور خاموش بیٹھنے کی ہدایت کی لیکن وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے ،اس کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے آتشی اور گوپال رائے سمیت عام آدمی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو ایک دن کیلئے کاروائی سے برخاست کردیا اور ان تمام کو مارشل کے ذریعے باہر نکلوایا ۔

واضح رہے کہ ابھی چند ماہ قبل جب عام آدمی پارٹی حکومت میں تھی تب ویجندر گپتا سمیت تینوں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو اکثر عام آدمی پارٹی کی حکومت اسمبلی سے باہر نکلوا دیتی تھی ،انہیں برخاست کردیتی تھی اور کبھی کبھی مارشل انہیں ٹانگ کر لے جایا کرتے تھے ،اور اب تصویر بدل گئی ہے۔ مارشل وہی ہیں اور حکم دینے والا بی جے پی کا اسپیکر ہے جو کل تک انہیں مارشل کے ہاتھوں خود کاروائی سے باہر نکالے جاتے تھے اور اب عام آدمی پارٹی کے ممبران باہر نکالے جارہے ہیں۔

ایوان سے باہر آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہاکہ بی جے پی نے امبیڈکر کی تصویر کی جگہ مودی کی تصویر لگا دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر، ودھان سبھا، کارکنوں کے دفاتر میں ہر جگہ تصویر بدل دی گئی ہے۔ آپ متکبر ہو گئے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ نریندر مودی امبیڈکر کی جگہ لیں گے؟ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اسمبلی کی کارروائی سے نکالے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی ایوان کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور جئے بھیم کے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ ہنگامہ اس دعوے پر چل رہا ہے کہ بی آر امبیڈکر کی تصویر ہٹا کر پی ایم مودی کی تصویر لگا دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago