بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی: دہلی اسمبلی کا گیٹ توڑکرکارلے کرگھسنے والے ملزمین کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیورسمیت تین لوگوں کوپکڑا ہے۔ ساتھ ہی ملزمین کے قبضے سے کاربھی برآمد کرلی گئی ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ برآمد کاراترپردیش کے پیلی بھیت ضلع پر رجسٹرڈ ہے۔ کارکا نمبر UP-26 AZ 8090 ہے۔ پولیس نے پکڑے گئے ملزمین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخرایسا کرنے کے پیچھے ملزمین کا مقصد کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کی بنیاد پرآگے کی کارروائی کی جائے گی۔
دہلی اسمبلی میں ہوئے اس حادثہ کے بعد خود دہلی پولیس کمشنرستیش گولچا بھی موقع پرپہنچے ہیں۔ انہوں نے دیگرپولیس افسران سے اس حادثہ پرتفصیلی بات چیت کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی سی پی نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں حادثہ کے کچھ دیربعد ہی کارکے ڈرائیورسمیت تین ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کی کاردہلی کے روپ نگرعلاقے سے پکڑی ہے۔ کارچلا رہے ملزم کی پہچان سربجیت کے طورپرہوئی ہے۔ برآمد کارسربجیت کے نام پرہی رجسٹرڈ ہے۔ دہلی پولیس کی مقامی یونٹ، اسپیشل سیل کے علاوہ دیگرسینٹرل ایجنسی بھی ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
حادثے کے وقت وی آئی پی گیٹ پرتعینات تھے سی آرپی ایف کے جوان
واضح رہے کہ پیرکے روزیوپی رجسٹریشن نمبروالی ایک ٹاٹا سیرا کاردہلی اسمبلی کے گیٹ نمبر-2 کوتوڑکراندرگھس گئی، جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ اس درمیان کارسے ایک آدمی باہرنکلا، ایک گلدستہ رکھا اورچلا گیا۔ حادثہ کے وقت وی آئی پی گیٹ پرسیکورٹی کے لئے سی آرپی ایف تعینات تھی۔ حالانکہ گلدستے میں بم جیسی کوئی چیز نہیں ملی۔ وہیں دارالحکومت دہلی کے سب سے حساس علاقوں میں سے ایک اسمبلی احاطے میں اس طرح کی سیندھ نے سیکورٹی انتظامات پربڑے سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ وی آئی پی گیٹ سے اس طرح دراندازی کیسے ہوئی، اسے لے کرانتظامیہ پردباوبڑھ گیا ہے۔
امت شاہ نے اسپیکروجیندرگپتا سے کی بات
دہلی اسمبلی میں ہوئے حادثہ کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے اسپیکروجیندرگپتا سے فون پربات کی ہے، جس گاڑی کو ملزم نے کھولا تھا، فی الحال اسپیکراس گاڑی کا استعمال نہیں کررہے ہیں۔ اسپیکردوسری گاڑی سے دہلی اسمبلی سے نکلے ہیں۔ اسپیکروجیندرگپتا نے بتایا کہ حادثہ کے بعد دہلی پولیس کمشنرجانچ کرنے پہنچے تھے۔ اس وقت وہ بھی اسمبلی میں تھے۔ پولیس حادثے کی جانچ کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…