بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کانگریس پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بی جے پی، کانگریس کے امیدواروں کی فنڈنگ کررہی ہے۔ اس میں سندیپ دکشت، فرہاد سوری اہم ہیں، جنہیں بی جے پی سے کروڑوں روپئے کا فنڈ آرہا ہے۔ اگرانہیں لگتا ہے کہ ہم اینٹی نیشنل ہیں، تو لوک سبھا الیکشن میں اتحاد میں الیکشن کیوں لڑا، کیوں اروند کیجریوال سے انتخابی تشہیر کرائی؟
انہوں نے کہا، “عام آدمی پارٹی کو ہرانے اوربی جے پی کوجتانے کے لئے کانگریس نے ملی بھگت کرلی ہے۔ اگرایسا نہیں ہے تو کانگریس 24 گھنٹے میں اجے ماکن کے خلاف کارروائی کرے، یوتھ کانگریس کے خلاف کارروائی کرے، جنہوں نے میرے اوراروند کیجریوال کے خلاف ایف آئی آرکرائی ہے۔”
سنجے سنگھ نے کیا کہا؟
وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا، “دہلی میں کانگریس پارٹی بی جے پی کے حق میں کھڑی ہوئی ہے اورہروہ کام کررہی ہے، جس سے بی جے پی کوالیکشن میں فائدہ ہو۔ کانگریس لیڈراجے ماکن بی جے پی کی اسکرپٹ پڑھتے ہیں۔ ن کے کہنے پرعام آدمی پارٹی کے خلاف بیان دیتے ہیں۔ کل توانہوں نے حد پارکرتے ہوئے اروند کیجریوال کواینٹی نیشنل بھی کہہ دیا۔ آج تک اجے ماکن نے بی جے پی کے کسی لیڈرکواینٹی نیشنل نہیں کہا ہے۔”
سنجے سنگھ نے مزید کہا، “کانگریس لیڈراروند کیجریوال کے خلاف ایف آئی آردرج کرارہے ہیں، جبکہ اروند کیجریوال نے دہلی اورچنڈی گڑھ میں کانگریس کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔ ہم پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر کانگریس کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ ہم نے ہریانہ میں اتحاد کی کوشش کی، بات نہیں بنی تواکیلے الیکشن لڑے، لیکن ایک بھی نازیبا الفاظ کسی نے ہماری پارٹی سے کانگریس کے خلاف نہیں بولا ہے۔”
سنجے سنگھ نے کانگریس کو دی وارننگ
سنجے سنگھ نے کہا، “کانگریس کی فہرست دیکھیں تولگتا ہے کہ بی جے پی کے دفترسے بن کرآرہی ہے۔ سندیپ دکشت کوالیکشن کون لڑا رہا ہے؟ کانگریس سے میرا مطالبہ ہے کہ 24 گھنٹے میں اجے ماکن کے خلاف کارروائی کریں ورنہ ہم انڈیا الائنس کی دیگرپارٹیوں سے اپیل کریں گے کہ کانگریس کوالگ کریں۔”
بھارت ایکسپریس۔
الیکشن کمیشن نے نئی دہلی سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف کارروائی…
وزیراعظم نے یہاں لوہڑی تقریب کے بعد ایک دوسری تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم…
دو ریاستی حل پر بھی بات چیت تیز کردی گئی ہے۔ناروے کی وزارتِ خارجہ نے…
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…
خان سر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا…