دہلوی گروپ آف کمپنیز نے اپنی صد سالہ تقریب راجستھان کے تاریخی مقام مہاراجہ بھنور سنگھ پیلس، جے پور میں نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی۔ اس تاریخی موقع پر معروف حکماء، ڈاکٹرز، پروفیسرز، ڈسٹری بیوٹرز، ایجنسیاں اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔ تمام یونانی طب سے محبت رکھنے والے شرکاء نے ایک اعلیٰ درجے کے ہیریٹیج ہوٹل میں دو روزہ قیام کے دوران بہترین ماحول اور ثقافتی فضا سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس تقریب میں بطور خصوصی مہمان سید ساجد نثار (جودھپور) اور سید عارف زیدی (دہلی) نے شریک ہوکر تقریب کو مزید وقار بخشا۔
مشاعرہ کابھی کیا گیا انعقاد
تقریب کے پہلے دن ایک مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں ہندوستان کے ابھرتے ہوئے ممتاز شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین کو مسحور کر دیا۔
دہلوی گروپ طبِ یونانی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مسلسل کوشاں
دوسرے دن دہلوی گروپ کے چیئرمین حکیم محسن دہلوی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے دہلوی کمپنی کے سو سالہ شاندار سفر اور وراثت پر روشنی ڈالی اور ادارے کے مستقبل کے وژن کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلوی گروپ طبِ یونانی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید عارف زیدی نے کہا کہ آج طبِ یونانی دنیا کے تقریباً ۸۸ ممالک میں مختلف صورتوں میں استعمال ہو رہی ہے، جو اس کی عالمی قبولیت اور اہمیت کا ثبوت ہے۔ دہلوی گروپ ہمیشہ سے اعلیٰ معیار کے اجزاء سے تیار کردہ معیاری مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ڈاکٹر سیدساجد نصار نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی سے اپنے مریضوں کا علاج دہلوی مصنوعات سے کرتے ہیں اور کمپنی کی مسلسل ترقی، تحقیقی کام اور طبِ یونانی میں جدت کو بے حد سراہا۔ غفران الٰہی، ڈائریکٹر، دہلوی عنبر ہربلز پرائیویٹ لمیٹڈ نے کہا کہ دہلوی کے ساتھ سو سالہ سفر کا جشن منانا ہم سب کے لیے باعثِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے۔وہیں دہلوی کے ڈائریکٹر مونس دہلوی، نے تمام معاونین اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہلوی کا یہ سو سالہ سفر صرف آپ کے اعتماد اور تعاون کی بدولت ممکن ہو سکا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی معیاری ادویات اور بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
لکی ڈرا کے ذریعہ دیے گئے قیمتی انعامات
تقریب کی خوشیوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایک شاندار لکی ڈرا کا اہتمام کیا گیا، جس میں قیمتی انعامات دیے گئے۔گولڈ کیٹیگرمیں ارشد صدیقی، حمدرد ایجنسی، بیتیا، بہارکو الٹروز کاردی گئی۔تعزیتی انعامات میں ونڈو اے سی محمد قاسم، دلشاد دواخانہ، مظفر نگر، اتر پردیش، لیپ ٹاپ مونس شمسی، نگینہ یونانی و آیورویدک ایجنسی، نگینہ، اتر پردیش کو دئے گئے۔ سلور کیٹیگری میں رائل اینفیلڈ بلیٹ محمد ثاقب، اودھ اسٹورکو دی گئی۔تعزیتی انعامات میں ونڈو اے سی مرزا فرحت اللہ بیگ، الہلال یونانی، حیدرآباداورلیپ ٹاپ نذیر خان، اے ٹو زیڈ یونانی، ممبئی نے حاصل کیا۔ برانز کیٹیگری میں جوپیٹر ایکٹیوا اسکوٹی امن آیورویدا، داسویا، پنجاب کو ملا۔تعزیتی انعامات میں ونڈو اے سی مومن حافظ الرحمٰن، ڈاکٹر نوشین انصاری، مالیگاؤں اورلیپ ٹاپ تاج گاندھی، ممبئی کو ملا۔لکی ڈرا نے تقریب میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم کی، جسے تمام شرکاء نے بے حد سراہا۔ دہلوی گروپ آف کمپنیز کی صد سالہ تقریبات اس ادارے کی روایت، اعتماد، معیار اور مستقبل بین وژن کی بھرپور عکاس ثابت ہوئیں، جو طبِ یونانی کی تاریخ میں ایک یادگار سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…