-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے سنگرولی ضلع کے گرام گڑہرا جاکر ‘مکھیہ منتری آواسیہ بھو ادھیکار یوجنا’ (وزیراعلیٰ رہائشی زمینی حقوق اسکیم) میں 57 غریب خاندانوں کو زمین کے مفت پٹے تقسیم کئے۔
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بغیرزمین والے اوربے گھرافراد کو رہائشی پلاٹ کی تقسیم کے نیک کام کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں غریبوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کا عزم ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود ہمارا منتر ہے اور ہماری تحریک بھی ہے۔ مدھیہ پردیش میں وزیراعلیٰ چوہان اس بنیادی منترکے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ مبارکباد اورشکریہ کے مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج ‘مکھیہ منتری آواسیہ بھو ادھیکار یوجنا’ (وزیراعلیٰ رہائشی زمینی حقوق اسکیم) مستحقین کے چہروں پر خوشی کے تاثرات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بچوں کے چہرے پر خوشی دیکھ کر مطمئن ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رہنے کے لئے زمین کے ٹکڑے پر ہر ایک شخص کا اختیار ہے۔ ریاست کے ہر ایک غریب خاندان کو رہائشی پٹے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیی نے کہا کہ دوسروں کی زمین میں رہنے والے غریب خاندانوں کو ہمیشہ سے بے دخلی کا ڈر بنا رہتا تھا۔ اسی طرح سرکاری زمین پرگھربنا کررہنے والوں کی تعداد تو بڑھ رہی تھی، لیکن ان کا گھرنہیں۔ ان سبھی پریشانیوں سے آزادی دلانے کے لئے ریاست میں ‘مکھیہ منتری آواسیہ بھو ادھیکار یوجنا’ (وزیراعلیٰ رہائشی زمینی حقوق اسکیم) چلائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے سبھی اضلاع میں اسکیم کے تھت پٹوں کی تقسیم کی جائے گی۔ ساتھ ہی ان مستفیضین کو’پردھان منتری آواس یوجنا’ (وزیراعظم رہائشی اسکیم) سے بھی مستفیض کیا جائے گا۔
مستحقین کے ساتھ مقامی کھانوں کا ذائقہ چکھا
مرکزی وزیر دفاع سنگھ اور وزیراعلیٰ چوہان نے زمین پربیٹھ کرمستحقین کے ساتھ بتھوا کا ساگ، چنے کی بھاجی، باجرے کی روٹی، ہاتھ پوئی روٹی، تل کے لڈو، کودو چاول اورمقامی پکوان کا مزہ چکھا۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کو پیارومحبت سے کھانا کھلانے سے دل کو اطمینان حاصل ہوجاتا ہے۔ ان کی محبت سے دل خوشی اور مسرت سے لبریز ہوجاتا ہے۔ ریاست کے معدنیات کے وزیراور ضلع کے انچارج برجیندرپرتاپ سنگھ اورایم ایل اے دیوسرسبھاش ورما نے بھی کھانا کھایا۔
زمین کا مالکانہ حقوق حاصل کرکے خوش ہیں غریب مستحقین
سالوں سے گھر بنانے کے لئے زمین کی امید دیکھ کر 25 ہزار سے زیادہ خاندان ‘مکھیہ منتری آواسیہ بھو ادھیکار یوجنا’ (وزیراعلیٰ رہائشی زمینی حقوق اسکیم) سے پٹے حاصل کرکے زمین کے مالک بن گئے۔ رہائشی پلاٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے مستحقین کے چہرے میں خوشی کا جذبہ دیکھنے کو ملے۔ گرام گڑہرا کی پلاٹ حاصل کرنے والی مینا بیگا نے کہا کہ اب مجھے بھی ‘مکھیہ منتری آواسیہ بھو ادھیکار یوجنا’ (وزیراعلیٰ رہائشی زمینی حقوق اسکیم) کا فائدہ ملے گا اور اب میرا گھر بنانے کا خواب پورا ہوگا۔ بابو لال پنیکا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے رہائشی پلاٹ دے کر ہمیں زمین کا مالک بنا دیا ہے۔ ابھی تک ہم دوسرے کی زمین پر گھر بناکر رہ رہے تھے۔ ہمیشہ تشویش بنی رہتی تھی، اب پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔ اسکیم کی مستفیض خاتون کملا ساکیت اور لال چند ساکیت نے کہا کہ ہمارا زمین کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی خواب بھی نہیں سوچا تھا کہ ہمیں رہنے کے لئے زمین ملے گی۔ حکومت نے ہم غریبوں کی پریشانی کو سمجھا ہے۔ اس کےلئے وزیراعلیٰ کا ہم بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح رہائشی زمین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے سنتوش بیگا، گوپال داس پنیکا اور دیگر مستفضین نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
-بھارت ایکسپریس
ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق 20 جنوری سے شروع ہونے والے پانچ روزہ اجلاس میں…
اگلے ایک سال میں منصوبہ بند سرمایہ کاری کی وجہ سے براہ راست روزگار میں…
اگر ماہرین پر یقین کیا جائے تو یہ تراش خراش کا رجحان جاری رہے گا،…
سی آئی آئی نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری، روزگار، اور اجرت کے رجحانات میں اضافے…
سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں نچلی عدالت…
ریپ-قتل کیس میں سنجے رائے کو آج سزا سنائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ…