قومی

Dayanand Saraswati’s birth anniversary: سوامی دیانند سرسوتی کی جینتی پر امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا-’’سوامی جی سوراج، سودیشی اور خودانحصاری کے علمبردار تھے‘‘

نئی دہلی: آریہ سماج کے بانی مہارشی سوامی دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ملک کے کئی بڑے سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا: ’’سوراج، سودیشی اور خودانحصاری کے علمبردار مہارشی دیانند نے آریہ سماج کی بنیاد رکھی اور سماجی برائیوں کے خاتمے اور خواتین کی تعلیم کے لیے عوام میں بیداری پیدا کی۔ انہوں نے ’ستیارتھ پرکاش‘ کے ذریعے ویدک اقدار کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ سوامی دیانند سرسوتی جی کی جینتی پر انہیں کوٹی کوٹی نمن۔‘‘

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا خراج تحسین

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سوامی دیانند سرسوتی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’’لا محدود علم اور اعلیٰ اوصاف سے مالا مال سوامی جی کی پوری زندگی سماج کی فلاح، قومی بیداری اور انسانی خدمت کے مقدس کاموں میں گزری۔ ان کی درخشاں شخصیت اور فکری مضبوطی ملک و سماج کو مسلسل نئی توانائی اور تحریک دیتی رہے گی۔‘‘

مساوات پر مبنی سماج کی تشکیل میں اہم کردار

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کہا: ’’سناتن روایت کے عظیم محرک، آریہ سماج کے بانی اور سماجی مصلح مہارشی دیانند سرسوتی کی جینتی پر انہیں سادَر نمن۔ مساوات، تعلیم، بیداری اور ترقی پسند نظریات کے ذریعے ایک منصفانہ سماج کی تشکیل میں ان کا انمول کردار ہمیشہ قابلِ تقلید اور ناقابل فراموش رہے گا۔‘‘ دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کی اصلاحی تحریک، ویدک تعلیمات اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Punjab Elections 2027: بی جے پی اور اکالی دل کے اتحاد پر سچن پائلٹ کا حملہ، بولے ’’ساڑھے پانچ سال الگ رہے، اب ایسی کیا مجبوری ہے؟‘‘

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا، ’’بی جے پی ہارنے جا رہی ہے۔ ابھی راجستھان…

47 minutes ago

Balendra Shah Invited PM Modi to Nepal: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نیپال آنے کی دی دعوت

مشترکہ پریس کانفرنس میں بالیندر شاہ نے بھارت اور اس کے عوام کو نیپال کے…

1 hour ago

India-Nepal Ties: وزیر اعظم مودی نے نیپال اور بھارت کے رشتے کو ’اٹوٹ‘ قرار دیا، 24 ہزار کروڑ نیپالی روپے کی امداد کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک نیپال کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے…

2 hours ago