قومی

Crime in Bihar: پٹنہ میں انسانیت شرمسار، دلت خاتون کو برہنہ کرکے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا، پیشاب پینے پر کیا گیا مجبور

Crime in Bihar: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بار پھر انسانیت کو شرمسار کرنے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ یہاں خسرو پوربلاک کے موسی پورپنچایت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک دلت خاتون کو 1500 روپئے کے سود کی ادائیگی نہ کرنے پرنہ صرف بے دردی سے برہنہ کرکے مارا پیٹا گیا بلکہ اسے پیشاب پینے پربھی مجبورکیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ کل رات تقریباً 10 بجے پیش آیا ہے۔

شرپسندوں نے دلت خاتون کو برہنہ کرکے پیٹا

اس بابت متاثرہ خاتون آشا دیوی نے بتایا کہ رات تقریباً 10 بجے اپنے گھر کے باہرلگے نل سے پانی لے کرآرہی تھی۔ پنچایت کے ایک دبنگ نے شوہرکو اغوا بناکر رکھنے کی بات کہہ کراپنے گھرلے گیا۔ دبنگ شخص پرمود سنگھ نے ہمیں اپنے گھر لے جاکر بہت بے دردی سے مارپیٹ کی۔ مجھے ننگا کرکے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا گیا۔ اس دوران میری پیشانی پھٹ گئی۔

بے رحمی سے پٹائی کے بعد خاتون کو پیشاب بھی پلایا

متاثرہ خاتون پنچایت کے وارڈ نمبر 6 کے باشندہ سبودھ داس کی اہلیہ آشا دیوی نے بتایا کہ پرمود سنگھ نے اپنے بیٹے انشو کمار سے میرے منہ میں پیشاب بھی کرا ڈالا۔ میں کسی طرح سے جان بچاکر برہنہ حالت میں اپنے گھر کی طرف بھاگی۔ راستے میں ملے ہمارے بہنوئی فوراً ہمیں اپنے گھرلے گئے۔ اس کے بعد اہل خانہ نے مقامی تھانے کو اطلاع دی اورمتاثرہ خاتون کو تھانہ لے جایا گیا۔ فی الحال متاثرہ خاتون کو خسروپورپرائمری ہیلتھ سنٹرمیں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی چوٹ کی رپورٹ پولیس اسٹیشن بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تھانہ خسروپور پولیس نے سرکاری اسپتال پہنچ کرمتاثرہ کا بیان لیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago