بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دعووں کو کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے آئین میں ترمیم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے بارے میں بات کی تھی۔ شیوکمار نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے، انہوں نے کبھی بھی اس طرح کی کوئی تجویز نہیں دی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کی بات چیت کا مقصد سماجی انصاف اور سب کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بنانا تھا، نہ کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے خلاف “بے شرمی اور کھلم کھلا جھوٹ” بول رہی ہے تاکہ کانگریس پارٹی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ میں جھوٹ بولنے اور بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کروں گا۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی آئین میں تبدیلی کر کے کرناٹک میں مسلمانوں کے لیے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن فراہم کرے گی۔ اس دعوے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کیرن رجیجو نے ایوان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “آئینی عہدے پر بیٹھے شخص” کا یہ کہنا کہ وہ آئین کو تبدیل کریں گے تاکہ مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جا سکے، ناقابل قبول ہے۔ رجیجو نے شیوکمار کا نام لئے بغیر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کانگریس سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر اور آئین کی کاپی جیب میں رکھ کر ڈرامہ کرتی ہے، لیکن ان کے عمل اس کے برعکس ہیں۔
آج راجیہ سبھااورلوک سبھا میں بی جے پی اراکین نے صبح 11 بجے ایوان شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھایا، جس کے نتیجے میں شدید ہنگامہ ہوا۔ ایوان کو پہلے چند منٹ کے لئے اور پھر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس دوران کانگریس اراکین نے بھی رجیجو کے بیانات کا جواب دینے کی کوشش کی، لیکن شور شرابے کے باعث راجیہ سبھاچیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اجلاس ملتوی کر دیا۔وہیں اس ہنگامے کے بعد ڈی کے شیوکمار نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مباحثے کے دوران اسمبلی میں موجود ہی نہیں تھے اور انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ “آئین میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی جائے گی تاکہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا جا سکے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ مایوسی کے عالم میں جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ شیوکمار نے لکھا، “مایوس بی جے پی، اس کی ریاستی اور مرکزی قیادت اور اس کے مرکزی وزیر کیرن رجیجو مجھے اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹے بیانات منسوب کر رہے ہیں۔
شیوکمار نے مزید کہا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور ان کا مقصد کبھی بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور انہیں آئین کی اہمیت کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ مختلف عدالتی فیصلوں کے بعد کئی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ آئین میں ترمیم کی تجویز دے رہے ہیں۔وہیں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے لوک سبھا کے دوبارہ ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایوان کو چلنے نہ دینے کامن بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی دنوں سے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ کر ہنگامہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ آئین کو “ٹکڑوں میں بانٹ” رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں ہوگا، جو کہ آئین کا ایک تسلیم شدہ اصول ہے۔
اس پورے معاملے نے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شیوکمار نے اپنے موقف پر ڈٹ کر کہا کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ لوک سبھا میں ہنگامے کے بعد اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ یہ تنازعہ پارلیمنٹ کے باہر کس طرح آگے بڑھتا ہے اور کانگریس اس کا جواب کس طرح دیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…
میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…
برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو…
ایسے میں 19 سالہ کارتک نے شکایت کرنے کے بجائے خود کچھ کرنے کا فیصلہ…