قومی

Rahul Gandhi criticizes Bihar government: بہارمیں جرائم کا قہر، ہرگلی میں خوف اور بے چینی، راہل گاندھی نے ریاستی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

پٹنہ: بہار میں بڑھتے جرائم پر اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کرائم کیپیٹل آف انڈیا بن چکا ہے، ہر گلی میں خوف ہے، ہر گھر میں بے چینی ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر دو اہم خبروں کے تراشے شیئر کرتے ہوئے بہار میں قتل و غارت گری، لوٹ، اور کانٹریکٹ کلنگ جیسے جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان کو موضوع بنایا۔ ان خبروں کے مطابق، صرف 11 دنوں میں 31 قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں اور ریاست میں ‘کانٹریکٹ کلنگ انڈسٹری’ ابھرتی جا رہی ہے جہاں بے روزگار نوجوانوں کو کرائے کے قاتل بنایا جا رہا ہے۔

بی جے پی حکومت صرف کرسی بچانے میں مصروف

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بے روزگار نوجوانوں کو گینگسٹر اپنی ہٹ لسٹ کا حصہ بنا رہے ہیں اور ریاستی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوانوں کو قاتل بنا رہا ہے غنڈہ راج، وزیراعلیٰ کرسی بچا رہے ہیں، جبکہ بی جے پی کے وزراء کمیشن کما رہے ہیں۔

اس بار ووٹ صرف حکومت بدلنے کا نہیں، بہار کو بچانے کا ہے

راہل گاندھی نے بہار کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: میں پھر دہرا رہا ہوں، اس بار ووٹ صرف حکومت بدلنے کا نہیں، بہار کو بچانے کا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ موجودہ حکومت کی بدانتظامی، بے قابو جرائم اور نوجوانوں کی بربادی کو دیکھتے ہوئے عوام کو سنجیدہ فیصلے لینے ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق، بہار میں جاری جرائم کی لہر آئندہ ریاستی انتخابات میں بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ راہل گاندھی کا یہ بیان نہ صرف اپوزیشن کو متحرک کر سکتا ہے بلکہ عوامی ناراضگی کو بھی بڑھاوا دے سکتا ہے۔ بہار میں سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور راہل گاندھی کا یہ سخت لب و لہجہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کانگریس اور انڈیا بلاک بہار میں ایک جارحانہ مہم چلانے کے موڈ میں ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago