قومی

Crime In Goa: جہاز میں خاتون سے دوستی،طیارہ سے اترنے کے بعد عصمت دری،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

گوا پولیس نے ایک شخص کو ایک خاتون سیاح کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے جمعہ (25 اگست) کو بتایا کہ گوا پولیس نے گجرات کے ایک شخص کو شمالی گوا کے اسونورہ گاؤں کے ریزورٹ میں ایک خاتون سیاح کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ (23 اگست) کو پیش آیا اور متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے 47 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت لکشمن شیار کے نام سے ہوئی ہے۔ لکشمن بھی سیاح کے طور پر گوا آیا تھا۔

دونوں کی دوستی فلائٹ میں ہوئی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیوبا دلوی نے کہا، “متاثرہ اور ملزم ایک دوسرے سے فلائٹ میں ملے اور بعد میں دوست بن گئے۔ بات چیت کے دوران ملزم نے خاتون کا فون نمبر لیا اور پھر فون کے ذریعے اس سے رابطے میں رہے۔”

دونوں گئے تھے گوا 

انہوں نے کہا “اس ہفتے کے شروع میں متاثرہ اور ملزم الگ الگ گوا گئے تھے۔ 23 اگست کو اس نے خاتون کو اسی ریزورٹ میں بلایا جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ جب خاتون ریسارٹ پہنچی تو لکشمن اسے اپنے کمرے میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔

ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

دلوی نے بتایا کہ خاتون کی عصمت دری کے بعد اس نے اسے دھمکی بھی دی کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ملزم کو شمالی گوا کے ماپوسا شہر کے تھیویم گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ کی عمر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Tiger Shroff Firing: ممبئی میں ٹائیگر شروف پر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے لی ذمہ داری، وزیر اعلیٰ فڑنویس نے طلب کی رپورٹ

ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…

2 hours ago

Muslim Rashtriya Manch Convention: ملک کو غیر مستحکم کرنے والی سیاست سے بچیں، آئین کا احترام سب سے اہم ہے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…

3 hours ago