مغربی بنگال میں ایس آئی آرکے مدنظر ڈرافٹ ووٹرلسٹ جاری ہونے کے بعد کئی طرح کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔ ڈرافٹ ووٹرلسٹ میں ترنمول کانگریس کے کونسلرکومردہ قراردیا گیا ہے۔ وہیں اب سی پی آئی-ایم بنگال کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کے بیٹے آتش عزیزکی کنیت “عزیز” سے بدل کر”اوستھی” کردینے کا الزام لگا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ڈرافٹ ووٹرلسٹ میں ان کا سرنیم (کنیت) “عزیز” کی جگہ “اوستھی” لکھ دیا گیا ہے۔
محمد سلیم کے بیٹے آتش عزیزنے الیکشن کمیشن کے ذریعہ شائع کئے گئے ڈرافٹ الیکٹورل رول میں گڑبڑی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اوران کے والد دونوں کے نام میں ایک ہندوسرنیم، “اوستھی” جوڑا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آتش عزیزنے کہا، کہ وہ کولکاتا پورٹ اسمبلی سیٹ پرایک رجسٹرڈ ووٹرہیں اورآفیشیل ریکارڈ میں ان کا نام آتش عزیز ہے۔ حالانکہ ڈرافٹ الیکٹورل رول کوویریفائی کرتے وقت، انہوں نے دیکھا کہ ان کے نام میں ”اوستھی“ سرنیم جوڑا گیا تھا اوریہی غلطی ان کے والد کی انٹری میں بھی دکھائی دی۔
سی پی آئی-ایم سکریٹری کے یٹے کا بدلا سرنیم
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…