قومی

Amit Shah congratulates CP Radhakrishnan on becoming VP: سی پی رادھا کرشنن بنے نئے نائب صدر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈران نے دی مبارکباد

نئی دہلی: این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کے نئے نائب صدر جمہوریہ منتخب ہونے کے بعد انہیں ملک بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ لیڈران سے لے کر وزراء تک سبھی نے انہیں مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر پوسٹ کیا اور سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے پورا یقین ہے کہ سماج کے نچلے طبقے سے اُبھرے ایک رہنما کی حیثیت سے آپ کی دور اندیشی اور انتظامی امور کا گہرا علم، حاشیے پر موجود لوگوں کی خدمت کے لیے ہمارے پارلیمانی جمہوریت میں بہترین کارکردگی لانے میں ہماری مدد کرے گا۔ ایوانِ بالا کی عظمت کے محافظ کے طور پر آپ کے سفر کے لیے میں دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

 

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ کے ذریعے کہا، ’’سی پی رادھا کرشنن کو ہندوستان کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ ان کی طویل المدت عوامی خدمات، جمہوری اقدار کے تئیں وابستگی اور راشٹرا کے تئیں دور اندیشی بلاشبہ اس باوقار عہدے کو تقویت بخشے گی جو وہ سنبھال رہے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کے اندر عالمی پلیٹ فارم پر آواز کو مضبوط کرے گی۔‘‘

مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے اپنی ‘X’ پوسٹ میں لکھا، ’’سی پی رادھا کرشنن کو ہندوستان کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ ان کی جیت ہماری جمہوریت کی متحرک اور ہمارے آئینی اداروں کی مضبوطی کی تصدیق کرتی ہے۔ آپ کی کامیاب اور متاثر کن مدت کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ’’یہ ایک شاندار اور ناقابل تصور جیت ہے۔ سی پی رادھا کرشنن کو دلی مبارکباد۔ اس جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگوں کا وزیر اعظم مودی اور این ڈی اے پر بھروسہ ہے، کیونکہ ممبران پارلیمنٹ اپنے پارلیمانی حلقے کے لوگوں کی قیادت کرتے ہیں۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ این ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو ملک کا نیا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نائب صدر کے انتخاب میں انہیں 452 ووٹ ملے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ ملک کے نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹرز کی کل تعداد 788 تھی، 7 آسامیاں خالی ہونے کے باعث ووٹرز کی موثر تعداد 781 رہی، منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ میں 768 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ کاسٹ کیا، جب کہ 13 اراکین غیر حاضر رہے۔ غیر حاضر رہنے والوں میں بی آر ایس کے 4، بی جے ڈی کے 7، شرومنی اکالی دل سے 1 اور ایک آزاد رکن پارلیمنٹ شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

4 hours ago