رانچی-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے کل شام تقریباً سات بجے رانچی سے پٹنہ جاتے ہوئے ہزاری باغ ریلوے اسٹیشن سے محض 400 میٹر دور لوپ لائن کے قریب ایک گائے وندے بھارت ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے وندے بھارت ٹرین کو وہیں پر کچھ دیر کے لیے روکا گیا اور آمد و رفت میں خلل پڑا تاہم صفائی ملازمین اور اسٹیشن کے عملے نے فوری طور پر راستہ صاف کیا اور وندے بھارت ہزاری باغ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پہنچی اور وقت پر پٹنہ کے لیے روانہ ہو گئی لیکن وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے راستے میں جانور کے آجانے سے ائک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ چونکہ وندے بھارت ٹرین کی رفتار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایسی حالت میں کسی بھی جانور کا اچانک سامنے آجانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ حالانکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے گائے کو معمولی چوٹیں آئیں اور ٹرین کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور اسٹیشن کے عملے کی بروقتی کے باعث آمد و رفت میں دیر تک خلل نہیں پڑا۔ لیکن ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے، اسٹیشن انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…