قومی

Badlapur School Sexual Assault Case: بدلاپور معاملے میں گرفتار ملزم اکشے شندے کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ، 24 اگست تک پولیس حراست میں

Badlapur School Sexual Assault Case: بدلاپور معاملے میں گرفتار ملزم اکشے شندے کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزم شندے کو 24 اگست تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم اکشے شندے کو کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جب ملزم شندے کو گرفتاری کے بعد پہلی بار عدالت میں پیش کیا گیا تو اسے 4 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا تھا۔ آج ملزم کی حراست ختم ہوئی جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور دوبارہ پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

احتجاج کرنے والے تقریباً 300 افراد کے خلاف ایف آئی آر، 40 سے زائد گرفتار

مہاراشٹر کے بدلاپور کے ایک اسکول میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے حوالے سے کل پیش آنے والے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریباً 300 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بدلاپور میں 10 گھنٹے کے بعد شروع ہوئی ریل سروس

شام مہاراشٹر کے بدلاپور ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین کی جانب سے ریلوے ٹریک خالی کرنے کے بعد ٹرین خدمات دوبارہ شروع ہوگئیں۔ بدلاپور کے ایک اسکول میں لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کے خلاف لوگوں نے تقریباً 10 گھنٹے تک ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Bharat Bandh on Aug 21 کل بھارت رہے گا بند،یوپی اور راجستھان میں سیکورٹی کے سخت انتطامات،جانئےکیا بند رہے گا اور کیا کھلا رہے گا؟

بدلاپور میں ہنگامہ آرائی کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

ٹھانے کے بدلاپور میں ضلع اور پولیس انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئیں۔

10 دن میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے پولیس

ٹھانے پولیس بدلاپور معاملے میں 10 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس معاملے میں شندے حکومت نے تین پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

8 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

9 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago