Coromandel Express accident: اوڈیشہ کے بالاسور میں آج شام ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے ۔ کورومنڈیل ایکسپریس (12841) اور مال ٹرین بہناگا اسٹیشن کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین کے کئی ڈبے مال ٹرین پر چڑھ گئے۔ رپورٹ کے مطابق کورومنڈیل کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ کئی لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 179 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔ حادثہ شام تقریباً 6:51 بجے پیش آیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹرین کے الٹنے والے ڈبوں میں کئی مسافروں کے پھنس جانے کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے۔ فی الحال اس روٹ پر تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 32 افراد کی ایک اوراین ڈی آر ایف ٹیم کو بچاؤ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد پچاس کو تجاوز کرچکی ہے، وہیں زخمیوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر نے بتایا کہ ٹیمیں جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی بالاسور کلکٹر کو بھی تمام ضروری انتظامات کرنے کے لیے موقع پر پہنچنے کی اطلاع دی گئی ہے اور اگر ریاستی سطح سے کوئی اضافی مدد درکار ہے تو ایس آر سی کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریک کو صاف کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی فائر سروسز ڈاکٹر سدھانشو سارنگی بھی جائے حادثہ کے لیے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر جنریٹر اور لائٹس کا انتظام کر رہی ہے۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر پرمیلا ملک اور اسپیشل ریلیف کمشنر کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…