قومی

Indore Lok Sabha Elections 2024: کانگریس کے ’ڈمی‘ امیدوار نے اندور میں الیکشن لڑنے کے لیے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں دائر کی اپیل، ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ کل کرے گی سماعت

اندور: اندور میں کانگریس کے ‘ڈمی’ (متبادل) امیدوار موتی سنگھ نے جمعرات کے روز مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں پارٹی کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے اپیل دائر کی۔ اس اپیل میں سنگھ نے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے 30 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں کانگریس کے انتخابی نشان پنجے کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ان کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ سنگل بنچ نے کہا تھا کہ یہ عرضی قواعد و ضوابط سے متعلق غلط فہمی کی وجہ سے دائر کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ 3 مئی (جمعہ) کو سنگھ کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ سنگھ کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افسر نے چھ دن پہلے مسترد کر دیا تھا، لیکن اندور کانگریس کے امیدوار اکشے کانتی بم کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں پارٹی کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

سنگھ کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے 26 اپریل کو کاغذات کی جانچ کے دوران ان کے کاغذات نامزدگی کو صرف اس بنیاد پر مسترد کر دیا تھا کہ وہ محض ایک متبادل امیدوار تھے، جبکہ بم پارٹی کے منظور شدہ امیدوار تھے۔

اپیل میں کہا گیا کہ چونکہ بم نے اپنا نامزدگی واپس لے لیا ہے، اس لیے سنگھ کو انتخابی نشان (ریزرویشن اینڈ الاٹمنٹ آرڈر) 1968 کے تحت کانگریس کے انتخابی نشان ‘پنجہ’ کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگوٹیا یونیورسٹی کے طلبا کی جم کر ہورہی ہے فضیحت،کروڑوں روپئے میں اندھ بھکت ہورہے ہیں تیار،ہندی انگلش پڑھنے سے ہیں قاصر

اندور میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے، بم نے 29 اپریل کو نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کو اپنا نامزدگی واپس لے لیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کا گڑھ سمجھی جانی والی اس سیٹ پر کانگریس کا انتخابی چیلنج ختم ہو گیا، جہاں وہ گزشتہ 35 سالوں سے جیت کا انتظار کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago