قومی

Vote Chori Campaign: کانگریس کی مہم جمہوریت بچانے کی آواز، اب تک 5 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے دستخط

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر پورے ملک میں ایک بڑی تحریک چھیڑ دی ہے۔ پارٹی مسلسل یہ الزام لگا رہی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ووٹر لسٹ میں گڑبڑ کی جا رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ ’ووٹ چوری‘ عوام کے مینڈیٹ کی سیدھی لوٹ ہے، جو جمہوریت کی روح پر حملہ ہے۔

’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے نام سے عوامی مہم

کانگریس نے پورے ملک میں ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے نام سے ایک عوامی مہم شروع کی ہے۔ یہ ایک دستخطی مہم ہے، جس میں عام شہریوں سے لے کر سماج کے مختلف طبقوں کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ اس مہم کی شروعات 15 ستمبر 2025 کو ہوئی، جو اس سے قبل 22 اگست سے 7 ستمبر کے درمیان منعقد ریاستی سطح کی ریلیوں کی کامیابی کے بعد شروع کی گئی۔

اب تک 5 کروڑ سے زیادہ افراد کے ہوئے دستخط

اس مہم کے ذریعے کانگریس نے گھر گھر جا کر لوگوں سے جمہوریت کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اب تک 5 کروڑ سے زیادہ افراد اس مہم میں اپنے دستخط کر چکے ہیں۔ یہ تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں کس قدر ناراضگی اور تشویش ہے کہ انتخابات میں ہونے والی گڑبڑیوں سے جمہوریت کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔

ووٹر لسٹ میں دھاندلی کی جا رہی ہے: کانگریس

کانگریس کا کہنا ہے کہ فرضی ووٹنگ، ڈپلیکیٹ اندراجات اور فرضی پتے شامل کرکے ووٹر لسٹ میں دھاندلی کی جا رہی ہے، جس سے اصل ووٹروں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔5 نومبر 2025 کو کانگریس کے جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارجز اور ریاستی صدور کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ مہم کا پہلا مرحلہ 8 نومبر 2025 کو تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز پر بڑے عوامی پروگراموں کے ساتھ مکمل ہوگا۔ ان پروگراموں میں سینئر لیڈران، کارکنان اور مقامی عوام حصہ لیں گے۔

پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد تمام ریاستی یونٹوں سے جمع دستخط دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر بھیجے جائیں گے۔ اس کے بعد مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں مزید دستخط اکٹھے کیے جائیں گے۔ آخر میں یہ کروڑوں دستخط صدرِ جمہوریہ ہند کو سونپے جائیں گے تاکہ ان سے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا سکے۔

کانگریس اور عوام کی پانچ بنیادی مانگیں:

ووٹر لسٹ کو مشین ریڈیبل فارم میں تصاویر کے ساتھ عوام کے لیے جاری کیا جائے۔

ہر الیکشن سے پہلے جوڑ گھٹاؤ کی پورئ فہرست تصاویر سمیت جاری کی جائے۔

ووٹر لسٹ سے نام غلطی سے کاٹے جانے کی شکایت کے لیے شفاف نظام بنایا جائے۔

ووٹر لسٹ میں تبدیلی کے لیے مقررہ وقت کی حد ہو، تاکہ آخری لمحے کی چھیڑچھاڑ نہ ہو۔

ووٹر لسٹ میں گڑبڑ کرنے والے افسران و ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ مہم پارٹی کا پروگرام نہیں بلکہ عوامی تحریک ہے۔ یہ ہر شہری کی آواز ہے جو شفاف اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔ راہل گاندھی اور کانگریس قیادت کا کہنا ہے کہ جب عوام کی آواز متحد ہو کر گونجے گی، تو جمہوریت کی جڑیں اور مضبوط ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

9 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

9 hours ago