قومی

CWC condemns Pahalgam Terror Attack: کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی: دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کی میٹنگ میں پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس لیڈران نے میٹنگ کے دوران ایک میٹنگ کی خاموشی اختیارکرکے مہلوکین کوخراج عقیدت پیش کیا۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراورپارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، پارٹی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹرسید ناصرحسین، امبیکا سونی اورسلمان خورشید سمیت دیگرکانگریس لیڈران موجود رہے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس بزدلانہ اورکائرانہ دہشت گردانہ حملہ اوراس کے لئے ذمہ دارلوگوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ہمارے ملک کی اتحاد اورسالمیت پر راست حملہ ہے۔ کانگریس نے پہلگام میں سیاحوں پرہوئے خطرناک دہشت گردانہ حملے سے پوری سختی سے نمٹنے کے لئے ملک کے عزائم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے گنہگاروں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیرمیں سرحد پارکی دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے مضبوط آوازاٹھائے گی۔

امریکہ سے لوٹ آئے راہل گاندھی

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) نے دہشت گردی کے خلاف ملک کے اٹوٹ اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے اس حادثہ کے ذمہ دارلوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف ملک کے متحد ہونے کا پیغام دینے کے لئے حکومت سے سیاسی پارٹیوں کوبھی اعتماد میں لینے کی اپیل کی ہے۔ میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی امریکہ کے اپنے دورے کودرمیان میں چھوڑکردہلی واپس لوٹ آئے ہیں اورانہوں نے سی ڈبلیو سی میں حصہ لیا۔

اٹاری چیک پوسٹ بند کردیا گیا

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ حکومت ہند نے اٹاری چیک پوسٹ (آئی سی پی) کو فوری طور پربند کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی آف سیکورٹی (سی سی ایس) نے کیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ درست دستاویزات کے ساتھ سرحد عبور کرنے والے یکم مئی 2025 سے پہلے اسی راستے سے واپس آسکتے ہیں تاہم یہ راستہ صرف ایک مقررہ مدت کے لیے کھلا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago