چھپرا، 30 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے چھپرا میں جمعرات کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (راجد) پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس دراصل راجد کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے، اسی لیے اس نے بہار کے خلاف بیانات دینے والے لیڈروں کو ریاست کی انتخابی مہم میں اتارا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’لالٹین والے (راجد)، پنجہ والے (کانگریس) اور ان کے انڈی انڈیا اتحاد کے ساتھی — یہ سب بہار اور بہاریوں کی توہین کرنے میں مصروف ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ رہی ہے کہ وہ ہمیشہ بہار کے عوام کو کمتر سمجھتی رہی ہے۔
مودی نے یاد دلایا کہ ’’پنجاب کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ وہ اپنے صوبے میں بہار کے لوگوں کو گھسنے نہیں دیں گے۔ اس وقت اسٹیج پر گاندھی خاندان کی بیٹی (پرینکا گاندھی واڈرا) موجود تھیں، جو خوشی سے تالیاں بجا رہی تھیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہی نہیں، تلنگانہ اور کرناٹک میں کانگریس کے لیڈر بہاریوں کو گالیاں دیتے ہیں، جبکہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کے لوگ بہار کے مزدوروں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود، راجد کی زبان پر تالہ لگ جاتا ہے‘‘۔
مودی نے کہا کہ اس بار کے انتخابات میں کانگریس نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ ’’جن لیڈروں نے بہار کی عوام کو گالیاں دیں، انہیں ہی پارٹی نے یہاں کے انتخابی میدان میں اتار دیا ہے۔ یہ سب کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بہار کے انتخاب میں راجد کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، تاکہ اپوزیشن کی اندرونی لڑائی بڑھتی رہے۔ ’’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس اور راجد کے درمیان اندرونی جنگ کتنی شدید ہے‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں سے خاص طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار کے نوجوانوں! آپ کو اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھنا ہوگا۔ آپ کے والدین کے ایک ووٹ نے بہار کو جنگل راج سے نجات دلائی اور ریاست کو خوشحالی کی راہ پر ڈالا۔ اب آپ کی باری ہے — آپ کے ایک ووٹ سے خوشحالی کو ترقی میں بدلنے کا وقت ہے‘‘۔
انہوں نے نوجوانوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ کو ایک گارنٹی دیتا ہوں — آپ کا خواب ہی میرا عزم ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ مل کر میں بہار کے نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہوں‘‘۔ مودی نے کہا کہ بہار کی ترقی، روزگار، اور بنیادی سہولیات کے فروغ کے لیے بی جے پی اور این ڈی اے کے امیدواروں کا اسمبلی میں پہنچنا ضروری ہے۔ ’’اسی لیے میں آج آپ سب سے دعا اور آشیرواد مانگنے آیا ہوں تاکہ بہار میں ’سُشاسن سے سمرِدھی‘ کا سفر مسلسل جاری رہے‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…