قومی

Lok Sabha Election 2024: ’آج آئین کو بدلنے کی سازش ہو رہی ہے‘ جے پور سے سونیا گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

Sonia Gandhi Attack BJP: کانگریس کی سابق صدراور سینئرلیڈرسونیا گاندھی نے ہفتہ (6 اپریل، 2024 کو مرکزکی نریندر مودی حکومت پرجم کرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک گزشتہ 10 سال سے ایک ایسی حکومت کے حوالے ہے، جس نے مہنگائی اوربے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ اس حکومت نے عام لوگوں پر ظلم کیا ہے۔ یہ ملک صرف چند لوگوں کی جاگیرنہیں ہے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ ہمارے عظیم آبا واجداد نے مشکل جدوجہد کے بدولت آزادی دلائی۔ ناانصافی کے خلاف ہم لوگ لڑتے رہیں گے۔

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ بھائیوں اوربہنوں اس پروگرام میں آپ سب کے درمیان آکرمجھے بہت فخرمحسوس ہو رہا ہے۔ ساتھیوں کبھی ہمارے عظیم آبا واجداد نے مشکل جدوجہد کی بدولت ہمیں آزادی دلائی۔ اتنے سالوں بعد آج چاروں طرف نا انصافی کا دورچل پڑا ہے۔ ہم سبھی کا عزم ہونا چاہئے کہ ہم اس کے خلاف لڑیں گے اورنا انصافی کی روشنی تلاش کریں گے۔

‘مودی جی جمہوریت کا وقار مجروح کر رہے ہیں’

بھائیو اور بہنو، کوئی ملک سے اوپر ہونے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا۔ کیا ملک سے بڑا کوئی ہوسکتا ہے؟ جو بھی ایسا سوچتا ہے، ملک کے لوگ، میری پیاری بہنیں، نوجوان، کسان، قبائلی اور مزدوراسے سبق سکھائیں۔ بدقسمتی سے آج ہمارے ملک میں ایسے لیڈراقتدار میں ہیں۔ مودی جی خود کوعظیم سمجھ کرملک اور جمہوریت کے وقار کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکانے اورانہیں بی جے پی میں شامل کرنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ آج ہمارے ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے۔ محنت سے بنائے گئے جمہوری اداروں کو سیاسی طاقت سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے آئین کو بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ یہ سب آمریت ہے اور ہم سب اس آمریت کا جواب دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

23 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

54 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago