قومی

پاکستان کو دیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ہندوستان نے کیوں نہیں کی ووٹنگ؟ کانگریس نے اٹھائے سوال

ہندوستان نے پاکستان کو دیئے جانے والے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) قرض کے خلاف ووٹنگ سے دوری بنالی۔ اس پر کانگریس نے سوال اٹھایا۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ کانگریس نے 29 اپریل کو ہی مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان، پاکستان کو دیئے جا رہے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ووٹنگ کرے، جس پر آج آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو بورڈ میں غورکیا گیا۔ مگرہندوستان نے ووٹنگ سے دوری بنائی۔ اس نے خود کو الگ رکھا۔ مودی حکومت پیچھے ہٹ گئی۔ وہاں ایک مضبوط ‘NO’ کا ووٹ ایک مضبوط پیغام دیتا۔

29 اپریل کو کانگریس نے کیا کہا تھا؟

آئی ایم ایف نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ 9 مئی 2025 کو منعقد ہوگی، جس میں لچک اور پائیداری کی سہولت کے تحت پاکستان کو 13,000  لاکھ ڈالر کے نئے قرض کی گزارش پر غور کیا جائے گا۔ کانگریس امید کرتی ہے کہ ہندوستان، آئی ایم ایف کے ذریعہ پاکستان کے لئے مجودہ اس امداد کے لئے مضبوطی سے مخالفت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  IMF Loan To Pakistan: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیا ایک بلین ڈالر کا بلیک آوٹ پیکیج، شہباز شریف نے کہا- شکریہ

آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیا 1.3 ارب ڈالر کا قرض

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دے دی اور اس کی پہلی قسط (ایک ارب ڈالر) جاری بھی کردی۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان نے اس سے پہلے پاکستان کو دیئے جانے ولاے قرض کی مخالفت کی تھی۔ اس دوران ہندوستان نے خراب ریکارڈ کا حوالہ دیا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے لون کے جائزہ کے بعد 1.3 ارب ڈالر کی پہلی قسط کو منظوری دی ہے۔ یہ لون 2 سال کی مدت کے لئے دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

1 hour ago

Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک…

3 hours ago

Delhi Pollution Alert: دہلی میں آلودگی کا قہر، سانس لینا ہوا مشکل، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

فضائی آلودگی میں اضافے کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت پر پڑ رہا ہے۔…

3 hours ago