قومی

Delhi Election 2025: کانگریس نے جاری کی  پانچ امیدوارں کی ایک اور لسٹ، بوانا اسمبلی سیٹ سے سریندر کمار کو ملا ٹکٹ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے مد نظر کانگریس کی طرف سے بدھ کے روز امیدواروں کی ایک لسٹ جاری کی گئی ہے۔ اس لسٹ میں پارٹی نے پانچ ناموں کو شامل کیا ہے ۔ پارٹی نے اب تک 68 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس سے قبل چار مختلف لسٹوں میں کل 63 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ کانگریس نے منگل کے روز اپنے 15 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی تھی۔ بتاتے چلیں کہ اس ماہ کے شروع میں، پارٹی نے ایک امیدوار کی تیسری فہرست جاری کی تھی، جس میں مہیلا کانگریس کی چیف الکا لامبا کو کالکاجی سے وزیر اعلیٰ آتشی کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتارا تھا۔

کسے کہاں سے ملا ٹکٹ

کانگریس نے بوانا سیٹ سے سریندر کمار، روہنی سے سمیش گپتا، کرول باغ سے راہل دھانا، تغلق آباد سے وریند بدھوڑی اور بدرپور سے ارجن بھدانا کو ٹکٹ ملا ہے۔

5 فروری کو ہوگی ووٹنگ

بتا دیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، دہلی میں کل 1.55 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 83,49,645 مرد، 71,73,952 خواتین اور 1,261 تیسری صنف کے ووٹرز اپنےحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

دہلی میں نافذ  ہے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ نافذ ہو گیا ہے،  جس کے تحت انتخابی مہم کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی الیکشن میں پرانے امیدواروں کے پارٹی بدلنے سے کس کو ہوگا فائدہ، جانئے چھترپور کی تاریخ

امیدواروں کے نام داخل کرنے کی آخری تاریخ

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن جمعہ یعنی 17 جنوری  کو ہے۔ ایسے میں کانگریس آج دو سیٹوں کی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ بتا دیں کہ پارٹی تقریباً 12 سالوں سے دہلی میں اقتدار سے باہر ہے اور پچھلے دو انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائی ہے۔ اس بار انتخابات میں اس کا مقابلہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سے ہے۔ عام آدمی پارٹی  پچھلے 10 سالوں سے اقتدار میں ہے۔ AAP نے تمام 70 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔  اس دوران بی جے پی کی ایک اور فہرست کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India-Singapore Ties: سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات

صدر تھرمن کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تجارت،…

37 minutes ago

Ind W vs IRE W ODI: ہندوستانی کھلاڑی نے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر کی تاریخ رقم، ہندوستان نے پہلی بار 400 کا اسکور کیا عبور

ہندوستانی خواتین کرکٹر اسمرتی مندھانا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 10 ویں سنچری بنا…

1 hour ago

ISRO SpaDex Mission: اسرو کا تاریخی لمحہ، خلا میں کامیاب ڈاکنگ کرنے والا چوتھا ملک بنا ہندوستان

ISRO کا خیال ہے کہ Spadex مشن آربٹ ڈاکنگ میں ہندوستان کی صلاحیت کو قائم…

2 hours ago

Lilavati Hospital issues statement: سیف علی خان پر حملہ، لیلاوتی اسپتال نے جاری کیا بیان، کہا ’دو زخم گہرے‘

ممبئی کے جوائنٹ سی پی لاء اینڈ آرڈر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago