سورت، اندورکے بعد کانگریس کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اوڈیشہ کے پوری میں کانگریس امیدوارسچاریتا موہنتی نے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا ہے۔ موہنتی نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی کوئی مالی مدد نہیں کررہی ہے۔ پارٹی فنڈنگ کے بغیرانتخابی مہم چلانا میرے لئے ممکن نہیں ہے، اس لئے میں نے الیکشن لڑنے سے منع کردیا ہے۔ ٹکٹ لوٹا رہی ہوں۔ واضح رہے کہ یہاں سے سمبت پاترا بی جے پی کے امیدوارہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کولکھے گئے خط میں سچریتا نے کہا کہ پوری پارلیمانی حلقے میں ہماری انتخابی مہم بری طرح متاثرہوئی ہے کیونکہ پارٹی نے مجھے فنڈ دینے سے انکارکردیا ہے۔ اس سے متعلق جب میں نے اوڈیشہ کانگریس کے انچارج ڈاکٹراجے کمارکو بتایا توانہوں نے واضح طورپرکہا کہ آپ خود اس کا انتظام کیجئے۔ آپ اس کا بچاؤخودکیجئے۔
میں نے پُری میں اپنی انتخابی مہم میں سب کچھ جھونک دیا: سچارتیا
سچاریتا نے مزید کہا کہ میں ایک سیلری والی پروفیشنل جرنلسٹ تھی۔ 10 سال پہلے میں نے انتخابی سیاست میں داخلہ لیا۔ میں نے پُری میں اپنی مہم میں اپنا سب کچھ جھونک دیا ہے۔ میں نے ترقی پسند سیاست کے لئے عوامی چندہ مہم بھی شروع کی، لیکن زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ میں نے مہم کے تخمینی اخراجات کو بھی کم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔
میں رقم جمع نہیں کرسکی، پارٹی کے سبھی دروازے کھٹکھٹائے
کانگریس امیدوار سچاریتا نے کہا کہ میں اپنے دم پررقم جمع نہیں کرسکی، اس لئے میں نے آپ کے اورہماری پارٹی کی مرکزی قیادت کے سبھی دروازے کھٹکھٹائے اوران سے پُری پارلیمانی سیٹ پرانتخابی مہم کے لئے ضروری فنڈ دینے کی گزارش کی۔ مگرمجھے کوئی تعاون نہیں ملا۔ سچاریتا نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ صرف فنڈ کی کمی ہمیں پُری میں فاتحانہ مہم سے روک رہی ہے۔
سورت اوراندورمیں کانگریس کو کیسے لگا جھٹکا
واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس کو مدھیہ پردیش میں جھٹکا لگا تھا۔ اندور سے کانگریس امیدواراکشے بم نے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی تھی۔ اس کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے اکشے بم نے ایسا کیا۔ اکشے نے 24 اپریل کواندورسے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی تھی اورپھروہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ اندورسے بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ شنکرلال وانی کوپھرامیدواربنایا ہے۔
اس سے پہلے گجرات کے سورت میں کانگریس امیدوارنلیش کمبھانی کی پرچہ نامزدگی منسوخ کردی گئی تھی۔ ان کے حامیوں (پرپوزکرنے والے) میں کچھ خرابیاں پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد اس سیٹ پر جتنے امیدوارتھے، سبھی نے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی۔ اس کے بعد سورت سیٹ پربی جے پی امیدوار مکیش دلال کو بلامقابلہ فاتح قراردیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…