Elvish Yadav Case: بگ باس اوٹی ٹی 2 ونراوریو ٹیوبرایلوش یادو کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گوتم بدھ نگر پولیس کے ذریعہ ان کے خلاف درج سانپوں کے زہر سپلائی معاملے میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل، ایلوش یادوکو 17 مارچ کوگرفتارکیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے ایلوش یادو کو 14 دن کی عدالتی حراست میں لکسرجیل بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ یوٹیوبر ایلوش یادو کو اس معاملے میں 5 دن بعد ایک مقامی عدالت نے ضمانت بھی دے دی تھی۔
اس درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک افسرنے کہا ہے کہ ایجنسی کی لکھنؤ یونٹ نے ریکٹ میں شامل بڑی مقدارمیں بڑی مقدارمیں رقم کو دیکھتے ہوئے سانپوں کے زہرسپلائی معاملے میں ایلوش یادو اوردیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کی ٹیم ایلوش یادو اور پرانے معاملے میں شامل دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔
مہنگی کاروں کے قافلے کے بارے میں بھی جانچ کرے گی ای ڈی
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم یوٹیوبرایلوش یادوکے پاس موجود مہنگی کاروں کے قافلے کے بارے میں بھی جانچ کرے گی۔ ساتھ ہی ایلوش یادو کے ساتھ ساتھ بڑے ہوٹل ریزارٹس اور فارم ہاؤس کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔
1200 صفحات کی چارج شیٹ کی گئی داخل
یوٹیوبرایلوش یادو پر کیس درج ہونے کے تقریباً 6 ماہ بعد، 6 اپریل کو گوتم بدھ نگر پولیس نے اس معاملے سے متعلق ایلوش یادو اور 7 دیگرلوگوں کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت 1,200 صفحات کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیسے سانپوں کی اسمگلنگ کی جاتی تھی اور پارٹیوں میں ان کے زہرکا استعمال کیسے کیا جاتا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…