Mallikarjun Kharge on PM Modi: کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل (11 جون، 2024) کووزیراعظم نریندر مودی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے پچھلی گارنٹی تو پوری نہیں کی، لیکن اب ڈھیڈونرا پیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا کہ لوک سبھا الیکشن میں ملک نے ایسا جواب دیا کہ مودی حکومت کو دوسرے کے گھروں سے کرسیاں قرض لے کراپنے اقتدار کا گھرسنبھالنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی 2020 کو وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کومودی کی گارنٹی دی تھی کہ 2022 تک ہرہندوستانی کے سرپرچھت ہوگا۔ یہ گارنٹی توکھوکھلی نکلی۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ اب تین کروڑ آواس دینے کا ڈھینڈورا ایسے پیٹ رہے ہیں، جیسے پچھلی گارنٹی پوری کرلی ہو۔ ملک اصلیت جانتا ہے۔
ملیکا ارجن کھڑگے نے کیا کہا؟
ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ اس باران تین کروڑگھروں ے لئے کوئی آخری تاریخ مقررنہیں کی گئی ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ بی جے پی نے گزشتہ 10 سالوں میں کانگریس-یوپی اے کے مقابلے پورے 1.2 کروڑ گھرکم بنوائے۔ کانگریس نے 4.5 کروڑگھروں کی تعمیر کروائی تھی۔ وہیں، بی جے پی نے (24-2014) 3.3 کروڑگھرتعمیرکرا پائی۔
کانگریس صدر کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم مودی کی آواس یوجنا میں 49 لاکھ شہری آواس یعنی 60 فیصد گھروں کا بیشترپیسہ عوام نے اپنی جیب سے بھرا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سرکاری بیسک شہری گھراوسطاً 6.5 لاکھ کا بنتا ہے۔ اس میں مرکزی حکومت صرف 1.5 لاکھ دیتی ہے۔ اس میں 40 فیصد تعاون ریاستوں اور نگر پالیکا کا بھی ہوتا ہے۔ بچا ہوا بوجھ کا ٹھیکرا عوام کے سرپرآتا ہے۔ ایسا پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے۔
تین کروڑ گھروں کی تعمیرکودی گئی منظوری
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں پیرکے روز ہوئی مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت تین کروڑ گھروں کی تعمیرکے لئے سرکاری امداد کو منظوری دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…