قومی

Congress Party bowed to terrorism after Mumbai attacks: کانگریس پارٹی نے ممبئی حملے کے بعد دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیکے: پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ممبئی میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ممبئی کا طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔ ممبئی کو اب اپنا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مل گیا ہے۔ یہ ایئرپورٹ اس خطے کو ایشیا کے سب سے بڑے کنیکٹیویٹی حب کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج ممبئی کو مکمل طور پر زیر زمین میٹرو بھی حاصل ہو گئی ہے، جس سے شہر میں سفر آسان ہوگا اور عوام کا وقت بھی بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ملک کے نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع کا وقت ہے۔ کچھ مدت پہلے ہی ملک کی کئی آئی ٹی آئیز کو صنعت سے وابستہ کرنے کے لیے 60,000 کروڑ روپے کی ’پی ایم سیتو‘ یوجنا شروع کی گئی ہے۔ آج سے مہاراشٹر حکومت نے سیکڑوں آئی ٹی آئیز اور ٹیکنیکل اسکولوں میں نئے پروگراموں کی شروعات کی ہے، جن کے تحت طلباء کو ڈرون، سولر انرجی، گرین ہائیڈروجن جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں مہاراشٹر کے نوجوانوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان وہ ہے جہاں رفتار اور ترقی دونوں ہوں، جہاں عوامی فلاح و بہبود سب سے اوپر ہو اور حکومتی اسکیمیں ہر شہری کی زندگی کو آسان بنائیں۔ گزشتہ 11 برسوں سے ہم پورے ملک میں اسی غیر متزلزل عزم کے ساتھ مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں ترقی یافتہ بھارت کا عکس نظر آتاہے۔ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین پر قائم ہے اور اس کی شکل کمل کے پھول جیسی ہے، یعنی یہ ملک کی ثقافت اور خوشحالی کا جیتا جاگتا نشان ہے۔

کاشتکار یورپ اور مشرق وسطیٰ کے بازاروں میں رسائی حاصل کر  سکیں گے

وزیراعظم نے کہا کہ اس نئے ایئرپورٹ کے ذریعے مہاراشٹر کے کاشتکار یورپ اور مڈل ایسٹ کے سپر مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ملک نے مجھے موقع دیا، تو میں نے کہا تھا کہ میرا خواب ہے کہ ہوائی چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کر سکے۔ ہماری حکومت نے اس مشن پر سنجیدگی سے کام کیا اور گزشتہ 11 برسوں میں ایک کے بعد ایک ایئرپورٹ تعمیر کئے گئے۔ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 74 ایئرپورٹ تھے، جو اب 160 سے تجاوز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اُڑان‘ اسکیم کی وجہ سے گزشتہ دہائی میں لاکھوں لوگوں نے پہلی مرتبہ ہوائی سفر کیا ہے اور اپنا خواب شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے نوجوان ہیں، اسی لیے ہماری پالیسیاں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہیں۔ بڑے سرمایہ کاری منصوبے روزگار میں اضافہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، 76,000 کروڑ روپے کے تخمینہ سے ودھاون جیسی بندرگاہ کی تعمیر نہ صرف معیشت کو فروغ دے گی بلکہ روزگار کے کئی مواقع بھی پیدا کرے گی۔

ممبئی حملے پر کانگریس کی سرزنش

وزیراعظم مودی نے کہا کہ حال ہی میں کانگریس کے ایک سینئر لیڈر، جو اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں، نے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2008 کے ممبئی حملے کے بعد ہندوستانی افواج پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے تیار تھیں۔ پورا ملک بھی یہی چاہتا تھا، لیکن کسی دوسرے ملک کے دباؤ میں آ کر کانگریس حکومت نے فوج کو حملہ کرنے سے روک دیا۔ کانگریس کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کون تھا جس نے غیر ملکی دباؤ میں آ کر یہ فیصلہ لیا اور ممبئی و عوام کے جذبات کو مجروح کیا۔

دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی نہ صرف ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ہے، بلکہ سب سے زیادہ متحرک شہروں میں سے ایک ہے، اسی لیے 2008 میں دہشت گردوں نے یہاں بڑا حملہ کیا۔ لیکن تب کی کانگریس حکومت نے کمزوری دکھائی اور دہشتگردی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے ملک اور شہریوں کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔ آج کا بھارت دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیتا ہے، دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر مارتا ہے۔ یہ سب دنیا نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھی دیکھا۔

دیسی مصنوعات کو اپنانے کی اپیل

آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دیسی مصنوعات کو اپنائیں۔ فخر سے کہیں: ’یہ دیسی ہے‘۔اگر ہر شہری دیسی سامان خریدے گا، تحفے میں دے گا، تو ملک کا پیسہ ملک میں ہی لگے گا، مزدوروں کو کام ملے گا اور نوجوانوں کو روزگار۔ ذرا تصور کیجیے کہ جب پورا ملک سودیشی اپنائے گا، تو ملک کی طاقت کتنی بڑھ جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

55 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

43 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago